Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

اسحاق ڈار کی پھرتیاں،دوستوں نے ہی ملاقات کا بھانڈا پھوڑ دیا، یواےای سے تعلقات خراب؟

By FARHAN.YOUNAS1992
April 6, 2026 3 Min Read
Comments Off on اسحاق ڈار کی پھرتیاں،دوستوں نے ہی ملاقات کا بھانڈا پھوڑ دیا، یواےای سے تعلقات خراب؟

اسلام آباد:   اکاونٹینٹ وزیر خارجہ اسحاق ڈارجو بدقستمی سے اس ملک کے نائب وزیر اعظم بھی ہیں نے اپنی ناتجربہ کاری کے باعث ملک کی خارجہ پالیسی کا جنازہ نکال دیا،

ان کی اس ناتجربہ کاری کا بھانڈا پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل نے اپنے وی لاگ کے ذریعے پھوڑا اور ساری کہانی اپنے ناظرین کے سامنے لا کر رکھ دی،

ان کے مطابق وزیر خارجہ اور نائب وزیر اعظم نے میڈیا نمائندگان کے ایک گروپ کو مدعو کر کے جس طرح کی گفتگو کی وہ ان کی حماقت اور نہ تجربہ کاری کے علاوہ  کچھ نہ تھا ، ان کی جگہ اگر کوئی فارن سروس سے واقفیت رکھنے والا  اور سفارت کاری کو سمجھنے والا وزیر خارجہ ہوتا وہ کبھی اس طرح کی حرکت نہ کرتا جیسی اکاونٹننٹ وزیر خارجہ نے کی،

انھوں نے درحقیقت اپنے منظور نظر صحافیوں کو اس حوالے سے مواد فیڈ کرنے اور مرضی کی خبریں لگوانے کی کوشش کی جو فائر بیک کر گئی ، ن لیگ کا ہمیشہ سے یہ وطیرہ رہا ہے کہ اس نے اپنے گرد مخصوص سوچ کے حامل صحافیوں کا  ٹولہ جمع کیے رکھا جو اس کی ہر اچھی بری بات پر تعریفوں کے قلابے ملاتے آیا اور اس کے عوض بھاری فائدے اٹھاتا چلا آیا ہے ،

لیکن اس مرتبہ اسحاق ڈار کو اپنے ہم خیال پہچانے میں غلطی ہوئی کیونکہ ان کی جانب سے کچھ ایسے لوگ بھی مدعو کر لیے گئے جنھوں نے بعد ازاں ساری کہانی شہباز گل کے سامنے کھول کر رکھ دی، اور ان کی لٹیا ڈبو دی،

اب سب سے پہلے تو اسحاق ڈار کو اپنے مہمانوں سے گلا کرنا چاہیے کہ انھوں نے گفتگو کو لیگ کر کے ان کی بے عزتی کا سامان کیون پیدا کیا اور دوسرا وزیر اعظم شہباز شریف کو اپنے نائب سے پوچھنا چاہیے کہ انھوں نے اس طرح کی حرکت کیوں فرمائی جس نے دوست ممالک کے ساتھ تعلقات بگاڑنے کی بنیاد رکھی، ہونا تو یہ چاہیے کہ اس حماقت پر وزیر اعظم اسحاڈار کو وزیر خارجہ کہ عہدے سے فارغ کر دیں

ابھی تو شہباز گل نے ان کی یو اے ای کے بارے میں گفتگو کا بھانڈا پھوڑا اور سعودی عرب اور ایران کے بارے میں ان کی گفتگو کو چھپا گئے، اگر وہ اس گفتگو کو بھی سامنے لے آتے تو پھر نجانے کیا ہوتا،

سفارتی ماہرین کے مطابق اسحاق ڈار کو یو اے ای کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے اس بات کا خیال کرنا چاہیے تھا کہ یو اے ای کی جانب سے 2019ء میں سیف ڈیپازٹ کے لیے 2 ارب ڈالر کی رقم فراہم کی گئی تھی اور اس کی معیاد ختم ہونے کے بعد وہ اس کو حکومت کی درخواست پر رول اوور کرتا چلا آ رہا تھا، اور اب جب امریکہ ، ایران جنگ کے بعد اس کی حالت پتلی ہے اور اس کو رقم کی ضرورت ہے تو ہمین شکریے کے ساتھ یہ رقم واپس کر دینی چاہیے تاکہ آئندہ کے لیے بھی راستہ کھلا رہتا اور تعلقات پر بھی کوئی حرف نہ آتا،

لیکن نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کی اس پھرتی نے ہماری نام نہاد تجربہ کار حکومت کی تجربہ کاری کی قلعی کھول کر رکھ دی،باوجود اس کے کہ حکومت نے یو اے ای کو تمام رقم لوٹانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا اسے فائدہ اٹھانا اور اسے نارمل ہی صحیح مگر ان تعلقات کو برقرار رکھنے کے لیے استعمال کرنا چاہیے تھا مگر اسحاق ڈار نے اپنی پھرتیوں نے اس موقعہ کو ضائع کر دیا  اور اسحاق ڈار کی سفارت کاری کے تقاضوں سے ناواقفیت کو بھی عیاں کر دیا جس کا غمیازہ نہ نجانے کب تک بھگتنا پڑے گا۔

 

 

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس، پیٹرولیم کی قیمتوں پر جائزہ اجلاس۔

Next

سعودی عرب کے مشرقی علاقے میں توانائی کی تنصیبات پر حملے قابل مذمت ہیں،پاکستان

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme