Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

79 برسوں سے عوام کو نعروں، جھنڈوں کے ذریعے دھوکا دیا جا رہا: حافظ نعیم الرحمان

By FARHAN.YOUNAS1992
May 3, 2026 2 Min Read
Comments Off on 79 برسوں سے عوام کو نعروں، جھنڈوں کے ذریعے دھوکا دیا جا رہا: حافظ نعیم الرحمان

خیبرپختونخوا کے ضلع دیربالا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ طاقتور طبقات کو آئین کے مطابق کام کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پٹرول پر ناجائز طریقے سے 160روپے لیوی لی جارہی ہے، پٹرول کی لیوی غریب عوام ادا کرتے ہیں، موٹرسائیکل چلانے والے ایک سال میں 550ارب ٹیکس دیتے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ تنخواہ دار طبقہ سالانہ 650ارب روپے ٹیکس دیتا ہے، پٹرول کی لیوی غریب عوام ادا کرتے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے صوبائی حکومت کی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق کی طرح خیبرپختونخوا میں بھی گڈ گورننس محض نعروں تک محدود ہو کر رہ گئی ہے، گزشتہ 14 سال سے ایک ہی جماعت کے اقتدار میں ہونے کے باوجود یہاں کے عوام آج بھی صحت، تعلیم اور بنیادی حقوق جیسی سہولیات سے محروم ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ سرکاری سکولوں کو بہتر بنانے کے بجائے آؤٹ سورس کرنا حکمرانوں کی نااہلی کا واضح ثبوت ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ وفاقی حکومت نے عوام کو قرضوں کے بوجھ تلے دبا دیا ہے اور صرف چار برسوں میں ملکی قرضہ 55 ہزار ارب روپے سے بڑھا کر 85 ہزار ارب روپے تک پہنچا دیا گیا ہے، عوام پہلے ہی مہنگائی اور ظلم کا شکار ہیں جبکہ حکمران روزانہ تقریباً 20 ارب روپے کے مزید قرضے لے رہے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 79 برسوں سے عوام کو نعروں اور جھنڈوں کے ذریعے دھوکا دیا جا رہا ہے، بیوروکریسی آج بھی انگریز دور کے غلامانہ نظام پر چل رہی ہے اور عوام کو اپنا محکوم سمجھتی ہے، ملک میں غریب کے لیے انصاف کا حصول خواب بن چکا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ پٹرول کی قیمت فوری طور پر 250 روپے فی لٹر مقرر کی جائے، نہ کہ جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کو فائدہ پہنچایا جائے

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

وزیراعظم کی پی ایس ایل فائنل کا میچ دیکھنے کیلئے قذافی اسٹیڈیم آمد

Next

بھارت افغانستان کے ذریعے پراکسی وارکر رہا ہے، خواجہ آصف

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme