Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

10 گناہ گاروں کو بری کرنا ایک بے گناہ کو سزا دینے سے بہتر ہے، سپریم کورٹ

By FARHAN.YOUNAS1992
May 9, 2026 2 Min Read
Comments Off on 10 گناہ گاروں کو بری کرنا ایک بے گناہ کو سزا دینے سے بہتر ہے، سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے 20 سال پرانے قتل کیس میں ملزم کی عمر قید کی سزا کالعدم قرار دیدی،عدالت نے قرار دیاکہ صرف مفرور ہونےکی بنیاد پر کسی ملزم کو قصوروار نہیں کہا جا سکتا،شک کا فائدہ ہمیشہ ملزم کو ملتا ہے۔

کراچی کے 20 سال پرانےقتل کیس کا اہم فیصلہ،سپریم کورٹ نےٹرائل کورٹ اورسندھ ہائیکورٹ کی جانب سےملزم کودی گئی عمرقیدکی سزا کالعدم قراردیدی،8 صفحات پرمشتمل فیصلہ جسٹس اشتیاق ابراہیم نےتحریر کیا۔

فیصلےمیں قراردیاگیاکہ صرف مفرور ہونےکی بنیادپرکسی ملزم کو قصوروار قرارنہیں دیاجاسکتا، فیصلے میں کہاگیاکہ استغاثہ بغیرشک وشبہ کےکیس ثابت کرنےمیں ناکام رہا،پیش کیےگئےشواہد تضادات، نقائص اورشکوک وشبہات سے بھرپور تھے۔

عدالت نےنشاندہی کی کہ جائے وقوعہ اورپولیس اسٹیشن کے درمیان صرف 2 سے3 کلومیٹر کا فاصلہ تھا مگراس کےباوجود ایف آئی آر اُسی روزدرج نہ کرانے اور زخمی گواہ کےمدعی نہ بننےکی کوئی تسلی بخش وضاحت نہیں دی گئی،وقوعےسےملنے والے 5 خالی خول فرانزک تجزیے کیلئے لیبارٹری نہیں بھجوائے گئے۔۔

سپریم کورٹ نےسندھ ہائیکورٹ کے اس مؤقف کو بھی مسترد کردیا کہ وقوعے کے 14 سال بعد گرفتاری ملزم کے قصوروار ہونے کا ثبوت ہے،عدالت نےقراردیا کہ ملزم سے دفعہ 342کے بیان میں مبینہ مفروری سے متعلق سوال ہی نہیں پوچھا گیا اس لیےاسے اس کےخلاف استعمال نہیں کیاجاسکتا،یہ طے شدہ اصول ہےکہ اگرکسی واقعےمیں شک پیدا ہوتو اسکا فائدہ ملزم کوہی جاتا ہے،سپریم کورٹ نےاپنےفیصلے میں یہ آبزرویشن بھی دی کہ چودہ سو سال سےیہ اصول تسلیم شدہ ہے کہ ایک بے گناہ کو سزا دینے کے بجائے 10 گنہگاروں کو بری کرنا بہتر ہے۔

عدالت نےحکم دیاکہ اگر درخواست گزارمحمد اقبال کسی اور مقدمےمیں مطلوب نہیں تو اسے فوری طور پررہا کیا جائے،ملزم کےخلاف 2006میں بلدیہ ٹاؤن کراچی میں 2 افراد کے قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان انسدادِ منشیات تعاون کے معاہدے پر دستخط

Next

پنجاب حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں خود ساختہ اضافے کا نوٹس لے لیا

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme