Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

10مئی ہماری تاریخ کا سنہری باب ہے، بھارتی جارحیت پر پاکستان کاردعمل سنہری حروف سےلکھاجائےگا: صدر مملکت

By FARHAN.YOUNAS1992
May 10, 2026 2 Min Read
Comments Off on 10مئی ہماری تاریخ کا سنہری باب ہے، بھارتی جارحیت پر پاکستان کاردعمل سنہری حروف سےلکھاجائےگا: صدر مملکت

صدر مملکت آصف زرداری نےکہا ہےکہ 10 مئی پاکستان کی تاریخ کا سنہری باب ہے، بھارتی جارحیت پر پاکستان کا ردعمل سنہری حروف سے لکھا جائےگا۔

آپریشن بنیان مرصوص معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر اسلام آباد میں پاکستان مونومنٹ پر خصوصی تقریب ہوئی۔

تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف سمیت فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور مسلح افواج کے سربراہان، اسپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ اور وفاقی وزرا بھی شریک ہوئے۔ مختلف ممالک کے سفیر، سول اورعسکری حکام، شہدا کے لواحقین بھی تقریب میں موجود تھے۔

تقریب کے آغاز پر قومی ترانہ بجایا گیا۔ تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستوں نے مارچ پاسٹ کیا اور سلامی پیش کی۔

تقریب سے مرکزی خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت کا کہنا تھا کہ  پہلگام  واقعےکے بعد پاکستان  پر جنگ  مسلط کی گئی، بھارت نے پاکستان  پر بلا اشتعال حملہ کیا، بھارت نے پاکستان کی سول آبادی  اور عبادت گاہوں پر حملے کیے، پاک فضائیہ اور پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ  پاکستان کی بہادرافواج کے سپوتوں نے ہمارا سر فخر سے بلند کردیا، ہماری فضائیہ نے دشمن کے 8 طیارے مارگرائے، بھارتی جارحیت  پر  پاکستان کا  ردعمل سنہری  حروف سے لکھا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ  کشمیرپربھارت کا غاصبانہ قبضہ ہے، مسئلہ کشمیر حل طلب ہے، پاکستان کشمیرکے عوام کی سفارتی،سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا، پاکستان فلسطینی عوام کی غیرمشروط حمایت جاری رکھے گا۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ  افغانستان کےذریعے پاکستان میں ہونے والی بھارتی دہشت گردی کو ختم ہونا چاہیے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

معرکہ حق کا خلاصہ اتنا ہےکہ ہر طرف ہمارے شاہینوں کا غلبہ تھا اور دشمن کے جہازوں کا ملبہ تھا: وزیراعظم

Next

امریکا اسرائیل میں مستقل فوجی تعیناتی پر غور کر رہا ہے، اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme