Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

ہربل ادویات وقت کی اہم ضرورت، جلد ریگولیشن متعارف کرائیں گے: مصطفیٰ کمال

By FARHAN.YOUNAS1992
June 9, 2026 2 Min Read
Comments Off on ہربل ادویات وقت کی اہم ضرورت، جلد ریگولیشن متعارف کرائیں گے: مصطفیٰ کمال

اسلام آباد میں جڑی بوٹیوں اور روایتی ادویات کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اس شعبے کے لیے تاحال جامع قوانین اور ریگولیشنز موجود نہیں، تاہم وزارت صحت اس حوالے سے قانون سازی پر کام کر چکی ہے اور معاملہ اب وزارت قانون کو بھجوا دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ چند ہفتوں میں ہربل ادویات سے متعلق ریگولیشنز ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کے پاس موجود ہوں گی، جس سے اس شعبے کو ایک باقاعدہ قانونی اور انتظامی فریم ورک مل سکے گا۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ یہ کانفرنس مغربی یا جدید طرزِ علاج کے خلاف نہیں بلکہ صحت کے مختلف نظاموں کے درمیان توازن اور تعاون کے فروغ کے لیے منعقد کی گئی ہے، ہر شعبۂ طب کی اپنی اہمیت اور افادیت ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں صحت کے شعبے کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہے، ایک بیمار شخص کو صحت یاب ہونے میں اوسطاً آٹھ دن لگتے ہیں، جبکہ دنیا کے دیگر ممالک میں یہی عمل تقریباً تین دن میں مکمل ہو جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں بیماریوں کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس کے باعث نئے ہسپتال تعمیر ہونے کے باوجود مریضوں کا دباؤ کم نہیں ہو رہا، ہم ہسپتال بناتے ہیں اور وہ پہلے ہی دن بھر جاتے ہیں۔

مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ اگر بیماریوں میں اضافے کا یہی رجحان برقرار رہا تو ہر گلی میں ہسپتال بنانے کے باوجود ضرورت پوری نہیں ہو سکے گی، صحت کا موجودہ نظام بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکنے کے بجائے مزید دباؤ کا شکار ہوتا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر نے ادویہ سازی کے شعبے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں 85 فیصد ادویات مقامی سطح پر تیار کی جا رہی ہیں، تاہم ان کی تیاری کے لیے درکار خام مال اب بھی بیرون ملک سے درآمد کیا جاتا ہے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا کا سنٹرل جیل کا دورہ، اصلاحی سرگرمیوں کا جائزہ

Next

ایس آئی ایف سی کی 3 سالہ کارکردگی، صحت کے شعبے میں نمایاں کامیابیاں

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme