Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

ہاؤسنگ فنانس نادہندگان کیخلاف سخت قانون منظور

By FARHAN.YOUNAS1992
May 22, 2026 2 Min Read
Comments Off on ہاؤسنگ فنانس نادہندگان کیخلاف سخت قانون منظور

ہاؤسنگ فنانس نادہندگان کے خلاف شکنجہ مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ سینیٹ نے مالیاتی ادارے وصولی مالیات ترمیمی بل 2026 منظور کرلیا جس کے تحت آخری نوٹس کے بعد بینکوں کو رہن رکھی گئی جائیداد نیلام کرنے کا اختیار حاصل ہوگا جبکہ عدالتی اجازت کی شرط بھی ختم کردی گئی۔

ہاؤسنگ فنانس نادہندگان کے خلاف سخت کارروائی کیلئے نیا قانونی فریم ورک تیار کر لیا گیا۔ مالیاتی ادارے وصولی مالیات ترمیمی بل 2026 سینیٹ سے منظور کر لیا گیا ہے جو صدر مملکت کی توثیق کے بعد فوری نافذ العمل ہوگا۔

قانون کے تحت ہاؤسنگ فنانس ڈیفالٹرز کو 30، 30 دن کے 3 تحریری نوٹس جاری کیے جائیں گے جبکہ آخری نوٹس کے بعد بینک کو رہن رکھی گئی جائیداد نیلام کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔

ترمیمی قانون کے مطابق جائیداد کی نیلامی کیلئے عدالتی اجازت کی شرط ختم کر دی گئی ہے اور مالیاتی ادارے خود کارروائی کے مجاز ہوں گے۔ قانون میں قرض ری شیڈولنگ یا سیٹلمنٹ کی درخواست پر بینک کو 30 دن کے اندر فیصلہ کرنے کا پابند بھی بنایا گیا ہے۔

نئے ضوابط کے مطابق جائیداد کی نیلامی اشتہار جاری ہونے کے کم از کم 15 کاروباری دن بعد ممکن ہوگی جبکہ مالیاتی ادارے خود بھی نیلامی کے عمل میں حصہ لے سکیں گے۔ صارف کو 5 کاروباری دن کے اندر برابر کی بولی دینے کا آخری موقع فراہم کیا جائے گا۔

قانون کے تحت بینک قبضہ حاصل کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنر سے براہ راست مدد لے سکیں گے جبکہ ڈپٹی کمشنرز جائیداد کا قبضہ لے کر مالیاتی ادارے کے حوالے کرنے کے پابند ہوں گے۔ ترمیمی بل میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ بینکنگ کورٹ مالیاتی ادارے کا مؤقف سنے بغیر حکم امتناع جاری نہیں کر سکے گی۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

اہم شخصیات کا ڈیٹا دشمن خفیہ ایجنسیوں کو فروخت کرنے والا گروہ گرفتار

Next

پاکستان میں سیلابی خطرات میں اضافہ، معیشت کو بڑے نقصانات کا خدشہ

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme