Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

گلگت بلتستان میں حکومت سازی، پیپلزپارٹی کے امکانات روشن

By FARHAN.YOUNAS1992
June 10, 2026 2 Min Read
0

گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے عمل نے اہم موڑ اختیار کر لیا ہے جہاں وفاقی حکومت کی بڑی جماعتوں کے درمیان ابتدائی سیاسی ہم آہنگی سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان رابطہ ہوا جس میں گلگت بلتستان کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

گفتگو کے دوران اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اسمبلی میں سب سے زیادہ نشستیں حاصل کرنے والی جماعت کو حکومت سازی کا موقع دیا جانا چاہیے۔

دونوں رہنماؤں نے اس اصولی مؤقف پر رضامندی ظاہر کی کہ سنگل لارجسٹ پارٹی کو حکومت بنانے کا حق ملنا چاہیے جس کے بعد پیپلزپارٹی کی پوزیشن مزید مضبوط دکھائی دے رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں گلگت بلتستان کے آئندہ سیاسی معاملات اور باہمی تعاون کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، اور اس بات پر آمادگی ظاہر کی گئی کہ اہم امور میں سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کے ساتھ مشاورت کا عمل جاری رکھیں گی۔

اس سے قبل بھی سیاسی ماحول میں نرمی کے اشارے دیکھنے میں آئے تھے جب اعلیٰ سطح پر ایک دوسرے کو انتخابی نتائج پر مبارکباد دی گئی۔ اس دوران ہلکے پھلکے انداز میں ہونے والی گفتگو نے ماحول کو مزید خوشگوار بنا دیا۔

گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی 10 نشستوں کے ساتھ سب سے آگے ہے آزاد امیدوار 7 نشستیں حاصل کر چکے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) 6 نشستوں کے ساتھ موجود ہے۔

24 رکنی ایوان میں حکومت سازی کے لیے 13 نشستوں کی ضرورت ہے جس کے باعث آئندہ دنوں میں آزاد ارکان کا کردار فیصلہ کن قرار دیا جا رہا ہے اور سیاسی جوڑ توڑ کا سلسلہ مزید تیز ہونے کا امکان ہے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

امریکا اور ایران کشیدگی کے باعث سونے اور چاندی کی عالمی قیمتوں میں بڑی کمی

Next

سلامتی کونسل اجلاس، پاکستان نے مشرق وسطیٰ کشیدگی کے فوری سفارتی حل کا مطالبہ کر دیا

No Comment! Be the first one.

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme