Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

business

گزشتہ دو برسوں کے دوران 55 فیصد ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، سروے رپورٹ

By FARHAN.YOUNAS1992
May 15, 2026 1 Min Read
Comments Off on گزشتہ دو برسوں کے دوران 55 فیصد ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، سروے رپورٹ

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) نے نان اسینشل ادویات کی ڈی ریگولیشن کے بعد قیمتوں میں اضافے سے متعلق دوسرا سروے مکمل کرلیا۔

سروےرپورٹ کےمطابق گزشتہ دو برسوں کےدوران 55 فیصد ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا،دو سال کےدوران 42 فیصد ادویات کی قیمتوں میں کچھ کمی بھی دیکھی گئی،جبکہ 2 اعشاریہ 27 فیصد ادویات کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔

ذرائع کےمطابق پہلےاور دوسرے سروےکی رپورٹس آئندہ ہفتےوزیراعظم کوپیش کی جائیں گی،نگران حکومت کےدورمیں نان اسینشل ادویات کی قیمتوں پرحکومتی کنٹرول ختم کردیاگیا تھا،جس کے بعد دوا سازکمپنیاں اپنی مصنوعات کی قیمتیں خود مقرر کرنے کی مجاز ہوگئیں۔

وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پرابتدائی طورپر 100 نان اسینشل برانڈزکاسروےکیاگیاتھا،جبکہ دوسرے مرحلےمیں ڈریپ نے 500 نان اسینشل برانڈز کی 700 سے زائد ادویات کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔

دوسرےسروےکےلیےکراچی، لاہور، کوئٹہ، پشاور، اسلام آباد، فیصل آباد اورملتان کا انتخاب کیاگیا،جہاں 192 فارمیسیز اور میڈیکل اسٹورز پر دستیاب ادویات کی قیمتوں کا موازنہ کیا گیا۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ ادویات سے متعلق تھرڈ پارٹی سروےبھی جلدوفاقی کابینہ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے،نان اسینشل ادویات کی ڈی ریگولیشن برقرار رکھنی ہےیا نہیں، اسکا حتمی فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی۔

تاہم جان بچانے وَالی اسینشل ادویات تاحال حکومتی کنٹرول میں ہیں جن کی قیمتوں کا تعین سالانہ شرح مہنگائی کے تحت ہوتا ہے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی

Next

پروٹیکٹڈ صارفین کے علاوہ بجلی اور گیس صارفین کے نرخ بڑھیں گے، حکومت کی آئی ایم ایف کو یقین دہانی

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme