Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

قومی

گرین پاکستان انیشیٹو نے بنجر زمین کو زرعی انقلاب میں بدل دیا

By FARHAN.YOUNAS1992
May 6, 2026 2 Min Read
Comments Off on گرین پاکستان انیشیٹو نے بنجر زمین کو زرعی انقلاب میں بدل دیا

بھکر: گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت بھکر کی بنجر اور ریتلے علاقے میں حیران کن تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے جہاں چند ماہ پہلے تک ریت کے بلند ٹیلوں پر مشتمل زمین کو جدید زرعی و برآمدی مرکز میں تبدیل کر دیا گیا۔

منصوبے سے وابستہ کمپنی پینٹیرا لمیٹڈ کے سی ای او فرقان علی اختر کے مطابق صرف 60 دن کے اندر 1800 ایکڑ پر مشتمل جدید زرعی فارم تیار کیا گیا جو اپنی نوعیت کی ایک منفرد مثال ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فارم پر 13 سنٹرل پیوٹ سسٹمز اور 2.4 میگاواٹ ہائبرڈ سولر سسٹم کے ذریعے جدید آبپاشی کا نظام قائم کیا گیا ہے۔

چیف آپریٹنگ آفیسر فاروق سعید کے مطابق صرف چار ماہ قبل یہ زمین 20 سے 50 فٹ بلند ریت کے ٹیلوں پر مشتمل تھی تاہم جدید ٹیکنالوجی اور مربوط حکمت عملی کے ذریعے اسے قلیل مدت میں قابلِ کاشت بنایا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ 1800 ایکڑ میں سے 1300 ایکڑ رقبہ زیرِ کاشت آ چکا ہے جہاں گندم اور روڈز گراس کی کاشت کی جا رہی ہے جبکہ روڈز گراس کو برآمد بھی کیا جا رہا ہے جس سے زرعی معیشت کو تقویت مل رہی ہے۔

فاروق سعید کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کی کامیابی میں گرین پاکستان انیشیٹو کی مکمل معاونت، مضبوط انفراسٹرکچر اور بروقت مسائل کے حل نے کلیدی کردار ادا کیا۔

مزید برآں گرین ایگری مال کے ذریعے معیاری بیج، کھاد اور دیگر زرعی سہولیات کی شفاف اور بروقت فراہمی کو یقینی بنایا گیا۔

انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس منصوبے کے تحت چینی کمپنیوں کے اشتراک سے پاکستان میں پہلی بار ہائبرڈ بیج متعارف کروائے گئے ہیں جو زرعی پیداوار میں نمایاں اضافے کا باعث بن رہے ہیں۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

نارووال میں بین الاقوامی پیس ڈائیلاگ: امن، مکالمہ اور ہم آہنگی کا عالمی پیغام

Next

بھارت کی شکست کا ایک سال مکمل، معرکہ حق کی مناسبت سے تقریب کا پرومو جاری

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme