Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

دنیا

کینیا کے اسکول میں خوفناک آگ، 17 طالبات جاں بحق، درجنوں زخمی

By FARHAN.YOUNAS1992
May 28, 2026 1 Min Read
Comments Off on کینیا کے اسکول میں خوفناک آگ، 17 طالبات جاں بحق، درجنوں زخمی

کینیا کے رفٹ ویلی ریجن میں ایک لڑکیوں کے بورڈنگ اسکول میں رات کے وقت لگنے والی آگ کے نتیجے میں 17 طالبات جاں بحق ہو گئی ہیں، جبکہ متعدد زخمی ہیں۔

حکومتی حکام کے مطابق آگ گلگل میں واقع یوتومشی گرلز اکیڈمی کے سینئر اسکول میں آدھی رات کے بعد لگی اور دو گھنٹے سے زائد جاری رہی۔

جولیس میگوس نے صحافیوں کو بتایا کہ آگ لگنے کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی اور اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

رپورٹس کے مطابق حادثے میں 79 طالبات زخمی ہوئیں، جن میں سے 71 کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

ٹی وی فوٹیج میں اسکول کی عمارت کی جلی ہوئی دیواریں، ٹوٹی کھڑکیاں اور دھوئیں کے آثار دیکھے جا سکتے ہیں، جبکہ والدین اپنے بچوں کی اطلاع کے لیے اسکول کے باہر جمع رہے۔

حکام کے مطابق کینیا کے تعلیمی اداروں میں آگ لگنے کے واقعات نسبتاً عام ہیں، اور صرف 2024 میں 100 سے زائد ایسے واقعات رپورٹ ہوئے۔ ماہرین کے مطابق ان میں سے کئی واقعات طلبہ کے احتجاج اور ناقص سہولیات کے خلاف ردعمل کے طور پر سامنے آتے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس بھی نیری کاؤنٹی کے ایک اسکول میں آگ لگنے سے 21 طلبہ جاں بحق ہوئے تھے، جبکہ 2001 میں نیروبی کے قریب ایک اسکول آتشزدگی میں 67 بچے ہلاک ہوئے تھے۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ تازہ واقعے کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی اصل وجوہات سامنے آئیں گی۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

روس اور قازقستان کے درمیان نیوکلیئر پاور پلانٹ معاہدے پر دستخط

Next

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کو میجر سرجری کے بعد گھر منتقل کردیا گیا

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme