Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

کوہستان کریشن اسکینڈل، نیب نے 6 ارب روپے سے زائد مالیت کے اثاثے خیبرپختونخوا حکومت کے حوالےکر دیے

By FARHAN.YOUNAS1992
June 2, 2026 2 Min Read
Comments Off on کوہستان کریشن اسکینڈل، نیب نے 6 ارب روپے سے زائد مالیت کے اثاثے خیبرپختونخوا حکومت کے حوالےکر دیے

نیب نےکوہستان مالیاتی کرپشن کیس میں 6 ارب روپے سے زائد مالیت کے اثاثے خیبرپختونخوا حکومت کے حوالے کر دیے۔

چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر  احمد نے پشاور میں اثاثے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ کے حوالے کیے۔

پہلے مرحلے میں 6 ارب روپے سے زائد مالیت کے اثاثے صوبائی حکومت کے حوالے کیےگئے، حوالےکیےگئے اثاثوں میں نقد رقم، سونا، قیمتی جائیدادیں اور لگژری گاڑیاں شامل ہیں۔

نیب کے مطابق اثاثوں کی واپسی منظم اور جامع تحقیقات کے نتیجے میں عمل میں آئی، کوہستان مالیاتی کرپشن میں سرکاری فنڈز  سے 37 ارب روپے سے زائد کا غبن ہوا ہے، چیئرمین نیب نے کہا کہ پیچیدہ مالیاتی غبن کو  مؤثر تحقیقات کے ذریعے بے نقاب کیا گیا، انہوں نے  ڈی جی نیب خیبرپختونخوا فرمان اللہ اور تحقیقاتی ٹیم کی کارکردگی کو بھی سراہا۔

چیئرمین نیب نےکہا کوہستان مالیاتی کرپشن میں مزید ریکوری کا عمل جاری ہے،  قانونی کارروائی مکمل ہونے پر  مزید اثاثے خیبرپختونخوا حکومت کو  منتقل کیے جائیں گے، عوامی وسائل قومی امانت ہیں، ان کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائےگا۔

کوہستان اسکینڈل منظر عام پر لانے پر سینئر صحافی ارشد عزیز ملک کیلیے اعزاز

چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر  احمد نے پشاور  میں ایک خصوصی تقریب کے دوران جنگ اور  جیو گروپ کے سینئر صحافی ارشد عزیز  ملک کو کوہستان اسکینڈل منظر عام پر لانے پر خصوصی شیلڈ اور سرٹیفکیٹ دیا۔

جنگ اور جیو نے 30 اپریل 2025 کو کوہستان میں سرکاری بینک اکاؤنٹس سے 40 ارب روپے کی خردبرد کی خبر بریک کی تھی،کوہستان اسکینڈل ملکی تاریخ کا بڑا مالیاتی اسکینڈل تھا۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

خانیوال پل حادثہ کی انکوائری مکمل، ریلوے کے دو افسر نوکری سے برطرف

Next

وفاقی بجٹ پیش کرنے کی تاریخ کیوں تبدیل کی گئی؟ وجہ سامنے آگئی

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme