Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں؛ طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنادی

By FARHAN.YOUNAS1992
May 14, 2026 2 Min Read
Comments Off on کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں؛ طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنادی

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں جاری شدید گرمی اور حبس کے دوران طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی مشکلات میں انتہائی حد تک اضافہ کر دیا ہے۔

عروس البلاد کہلانے والے اس شہر میں بجلی کی آنکھ مچولی معمول بن چکی ہے، جس سے ہزاروں روپے کے بھاری بل ادا کرنے والے صارفین شدید پریشان ہیں۔ صورتحال یہ ہے کہ جن علاقوں کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا گیا تھا، وہاں بھی بجلی کی مسلسل اور بار بار بندش نے نہ صرف معمولاتِ زندگی بلکہ کاروباری سرگرمیوں کو بھی بری طرح متاثر کر رکھا ہے۔

کیماڑی، کھارادر، لیاری، اورنگی ٹاؤن، بلدیہ ٹاؤن، سعید آباد، ناظم آباد  اور گلشن اقبال سمیت درجنوں علاقوں میں کئی گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ شہریوں کے صبر کا امتحان لے رہی ہے۔

علاوہ ازیں لیاقت آباد سی ون ایریا، گلبہار، رضویہ اور پاک کالونی کے مکین بھی شدید گرمی میں بجلی کی طویل بندش کے باعث شدید اذیت کا شکار ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ شدید حبس کے دوران طویل لوڈشیڈنگ نے زندگی مشکل بنا دی ہے، جبکہ بجلی نہ ہونے پر پانی کی فراہمی بھی معطل ہو جاتی ہے جو کہ ایک اضافی بحران ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ حکام غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا فوری نوٹس لیں اور بجلی کی فراہمی کو بلا تعطل یقینی بنائیں۔

دوسری جانب کے الیکٹرک کے ترجمان نے تکنیکی مسائل اور لائن لاسز کو بجلی کی فراہمی میں تعطل کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے، تاہم شہریوں کا موقف ہے کہ وہ ان روایتی وضاحتوں سے مطمئن نہیں اور انہیں فوری ریلیف کی ضرورت ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے مسلسل اعلانات کے باوجود زمینی حقائق میں کوئی بہتری دکھائی نہیں دے رہی ہے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

پاکستان میری ٹائم اکیڈمی کو ڈگری ایوارڈنگ ادارہ بنانے کا اعلان

Next

آئی ٹی آئی ایف ایشیا 2026 پاک چین صنعتی تعاون اور سرمایہ کاری کے فروغ کا مؤثر پلیٹ فارم بن گیا

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme