Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

کراچی سمیت ملک بھر میں گرمی کی شدت برقرار، سبی میں پارہ 49 ڈگری چھو گیا

By FARHAN.YOUNAS1992
June 9, 2026 2 Min Read
Comments Off on کراچی سمیت ملک بھر میں گرمی کی شدت برقرار، سبی میں پارہ 49 ڈگری چھو گیا

شہر قائد سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں شدید گرمی کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز تک درجہ حرارت میں نمایاں کمی کے امکانات کو مسترد کر دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کی تازہ پیشگوئی کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ کئی شہروں میں گرمی کی شدت معمول سے زیادہ ریکارڈ کی جا رہی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں ریکارڈ کیا گیا جہاں پارہ 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

اس کے علاوہ دادو اور جیکب آباد میں 48 ڈگری جبکہ تربت اور موہنجو داڑو میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت نوٹ کیا گیا۔ سکھر، نواب شاہ اور ڈیرہ غازی خان میں درجہ حرارت 46 ڈگری تک رہا جبکہ ملتان اور بہاولپور میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری، پشاور میں 42 ڈگری جبکہ اسلام آباد اور مظفرآباد میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح کراچی اور کوئٹہ میں درجہ حرارت 37 ڈگری جبکہ گلگت میں 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک میں جاری گرمی کی لہر کم از کم 12 جون تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔ خاص طور پر سندھ کے بیشتر اضلاع میں درمیانی سے شدید درجے کی گرمی پڑنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جس کے باعث شہریوں کو غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا جا رہا ہے۔

کراچی کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران شہر میں گرمی کی شدت مزید بڑھ سکتی ہے اور 12 جون تک درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان موجود ہے۔

آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے، جس کے باعث گرمی کا احساس اس سے بھی زیادہ ہو سکتا ہے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

رئیل اسٹیٹ شعبے میں بڑے پیمانے پر اصلاحات لانے کی تیاری

Next

پاکستان کے ذریعے تہران اور واشنگٹن کے درمیان سفارتی پیغامات کے تبادلے کا عمل بدستور جاری ہے۔ ایرانی سفیر

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme