Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

دنیا

ڈھاکا ٹیسٹ: بنگلادیش کو جلد آؤٹ کر کے ہدف حاصل کرنے کی کوشش کریں گے، سلمان علی آغا

By FARHAN.YOUNAS1992
May 11, 2026 2 Min Read
Comments Off on ڈھاکا ٹیسٹ: بنگلادیش کو جلد آؤٹ کر کے ہدف حاصل کرنے کی کوشش کریں گے، سلمان علی آغا

پاکستان ٹیم کے آل راونڈر سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم پانچویں روز بنگلہ دیش کو جلد از جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کرے گی اور پھر جو بھی ہدف ملا اسے حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔

ڈھاکا میں جاری پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش پہلا ٹیسٹ کے چوتھے روز کھیل کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہا کہ اس وقت یہ کہنا مشکل ہے کہ میچ میں کس ٹیم کو برتری حاصل ہے، کیونکہ پانچواں روز انتہائی دلچسپ ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر بنگلہ دیش جارحانہ حکمت عملی اپناتے ہوئے 60 سے 70 اوورز میں تقریباً 260 رنز کا ہدف دیتا ہے تو پاکستان جیت کے لیے ضرور جائے گا، تاہم انہیں نہیں لگتا کہ میزبان ٹیم ایسا رسک لے گی۔

سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ ان کی ذاتی خواہش یہی ہو گی کہ پاکستان کو ایسا ہدف ملے جس کا تعاقب ممکن ہو، لیکن موجودہ صورتحال میں ایسا دکھائی نہیں دیتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دوسرے روز پاکستان نے عمدہ کھیل پیش کیا، بولرز نے جلد وکٹیں حاصل کیں جبکہ بیٹرز نے بھی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی۔ ان کے مطابق پہلے دن پاکستان واضح برتری حاصل نہیں کر سکا تھا جبکہ تیسرے روز کا کھیل ملا جلا رہا۔

پاکستانی آل راؤنڈر نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں ہر ٹیم کی پہلی ترجیح فتح ہوتی ہے، تاہم اگر محدود اوورز میں بڑا ہدف ملے تو اسے حاصل کرنا آسان نہیں ہوتا۔

سلمان علی آغا نے فاسٹ بولرز کی کارکردگی کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ ٹیم یہی چاہے گی کہ بنگلہ دیش کو جلد پویلین واپس بھیجا جائے، جبکہ میزبان ٹیم کی حکمت عملی کے بارے میں وہی بہتر جانتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے آغاز کے بعد ٹیمیں اب ڈرا کے بجائے جیت کے لیے کھیلتی ہیں، اسی لیے ایسی پچز تیار کی جاتی ہیں جن سے نتیجہ نکل سکے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

ڈھاکا ٹیسٹ: بنگلہ دیش نے میچ پر گرفت مضبوط کر لی، پاکستان پر 179 رنز کی برتری

Next

بارسلونا نے ریال میڈرڈ کو شکست دے کر مسلسل دوسری بار لا لیگا ٹائٹل جیت لیا

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme