Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

چیک باؤنس کیس میں سپریم کورٹ نے عبوری ضمانت سے متعلق پہلی بار نیا اصول طے کردیا

By FARHAN.YOUNAS1992
May 21, 2026 2 Min Read
Comments Off on چیک باؤنس کیس میں سپریم کورٹ نے عبوری ضمانت سے متعلق پہلی بار نیا اصول طے کردیا

سپریم کورٹ نے چیک باؤنس کیس میں عبوری ضمانت سے متعلق پہلی بار نیا اصول طے کرتے ہوئے تحریری معاہدہ نہ ہونے پر ملزم کی عبوری ضمانت کنفرم کر دی۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ ملزم کی جانب سے ایڈووکیٹ سپریم کورٹ ذوہیب عمران شیخ پیش ہوئے۔

 

ذوہیب عمران شیخ ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ تھانہ سٹی خانیوال نے ملزم محمد فیصل کے خلاف 60 لاکھ روپے چیک باؤنس کا مقدمہ درج کیا ہے۔ ان کے مطابق مدعی کے دوستوں کے ساتھ لین دین کا تنازع پیدا ہوا، جس کی صلح کے لیے ملزم نے بطور گارنٹی چیک دیا تھا۔

وکیل کے مطابق مدعی نے بعد میں کہانی بدل کر چیک کا غلط استعمال کرتے ہوئے مقدمہ درج کروا دیا۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ ریکارڈ پر بھی ثبوت موجود ہیں کہ ملزم نے دوستوں میں صلح کی خاطر چیک دیا تھا، جبکہ مدعی مقدمہ کے وکیل نے ملزم کی عبوری ضمانت کی مخالفت کی۔

سپریم کورٹ نے اپنے تحریری فیصلے میں قرار دیا کہ ریکارڈ کے مطابق مدعی اور ملزم ایک دوسرے کے دیرینہ دوست ہیں۔ عدالت کے مطابق اگرچہ متنازع رقم 60 لاکھ روپے ہے، تاہم اس کا کوئی تحریری ثبوت موجود نہیں۔

سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ واضح ہے مدعی اور ملزم کے درمیان کاروباری لین دین ہے، جو سول نوعیت کا معاملہ ہے۔ عدالت نے کہا کہ عبوری ضمانت کی سطح پر ثبوتوں کی گہرائی اور تفصیل میں نہیں جایا جا سکتا کیونکہ یہ ٹرائل کورٹ کا دائرہ اختیار ہے۔

عدالت کے مطابق ملزم کے قصوروار ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ ٹرائل کے بعد ہی ممکن ہے۔ سپریم کورٹ نے دلائل سننے اور ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد ملزم کی عبوری ضمانت کنفرم کر دی۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

نوجوان نسل کو جدید خطرات سے آگاہ کرنا وقت کی اہم ضرورت بن چکا: ملک احمد خاں

Next

آئی ایم ایف کے لیوی اہداف پر وزارت پٹرولیم نے تحفظات کا اظہار کردیا

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme