Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

کھیل

چترال اپر نے چترال لوئر کو شکست دے کر کمانڈر پشاور کور جونیئر پولو کپ 2026 اپنے نام کر لیا

By FARHAN.YOUNAS1992
May 31, 2026 2 Min Read
Comments Off on چترال اپر نے چترال لوئر کو شکست دے کر کمانڈر پشاور کور جونیئر پولو کپ 2026 اپنے نام کر لیا

چترال اپر نے انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد چترال لوئر کو شکست دے کر کمانڈر پشاور کور جونیئر پولو کپ 2026 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

چترال میں منعقد ہونے والے فائنل میچ میں دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور میدان میں موجود شائقین کو بھرپور تفریح فراہم کی۔ روایتی پولو کے اس اہم مقابلے کو دیکھنے کے لیے چترال اور دیگر علاقوں سے بڑی تعداد میں تماشائی اسٹیڈیم پہنچے، جنہوں نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔

میچ کے دوران کھلاڑیوں نے بہترین مہارت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، تاہم چترال اپر کی ٹیم فیصلہ کن لمحات میں بہتر کارکردگی دکھانے میں کامیاب رہی اور ٹرافی اپنے نام کر لی۔

فائنل میچ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر عبداللہ رضا کو “مین آف دی میچ” قرار دیا گیا۔ ان کی شاندار کھیل نے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

میچ کے اختتام پر منعقدہ تقریب میں کور کمانڈر پشاور نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور فاتح و رنر اپ ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔

اس موقع پر اعلیٰ سول و عسکری حکام سمیت عوام کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ تقریب کے شرکاء نے چترال میں امن، کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں کو سراہا۔

کمانڈر پشاور کور جونیئر پولو کپ 2026 کے کامیاب انعقاد پر چترال کے عوام نے پاک فوج، ایف سی خیبر پختونخوا نارتھ اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ مقامی افراد کا کہنا تھا کہ ایسے کھیلوں کے مقابلے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے اور علاقے میں سیاحت و ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ: ملائیشیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 3-2 سے شکست دے دی

Next

حجاج کرام کی وطن واپسی: سامان کے وزن اور آبِ زم زم سے متعلق نئی پالیسی جاری

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme