Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پیغامِ اسلام کانفرنس: فلسطینی قیادت کا اعلیٰ سطحی وفد اسلام آباد پہنچ گیا
دنیا

پیغامِ اسلام کانفرنس: فلسطینی قیادت کا اعلیٰ سطحی وفد اسلام آباد پہنچ گیا

By FARHAN.YOUNAS1992
May 4, 2026 2 Min Read
Comments Off on پیغامِ اسلام کانفرنس: فلسطینی قیادت کا اعلیٰ سطحی وفد اسلام آباد پہنچ گیا

اسلام آباد — فلسطین کے مفتی اعظم شیخ محمد احمد حسین اور قاضی القضاۃ ڈاکٹر محمود الہباش پانچ رکنی اعلیٰ وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے، جہاں وہ چھٹی بین الاقوامی “پیغامِ اسلام کانفرنس” میں شرکت کریں گے۔ یہ کانفرنس 6 مئی کو اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں منعقد ہوگی اور اسے عالمِ اسلام میں اتحاد، امن اور مشترکہ مؤقف کو فروغ دینے کے لیے اہم پلیٹ فارم قرار دیا جا رہا ہے۔

وفد کا استقبال اسلام آباد ایئرپورٹ پر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی، وزارتِ مذہبی امور کے حکام اور پاکستان میں فلسطین کے سفیر نے کیا۔ یہ دورہ نہ صرف مذہبی ہم آہنگی بلکہ پاکستان اور فلسطین کے درمیان گہرے سفارتی تعلقات کی عکاسی بھی کرتا ہے۔

اسلام آباد پہنچنے پرمفتی اعظم شیخ محمد احمد حسین نے پاکستان آمد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور فلسطین کے عوام کے درمیان محبت لازوال ہے پاکستان کی حکومت، فوج اور عوام کی حمایت فلسطینی قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی

انہوں نے پاکستان کی قیادت، خصوصاً آصف علی زرداری، شہباز شریف اور سید عاصم منیر کا شکریہ بھی ادا کیا۔

وفد اپنے دورے کے دوران صدر، وزیرِ اعظم، وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کرے گا۔ ان ملاقاتوں میں فلسطین کی موجودہ صورتحال، امتِ مسلمہ کے مشترکہ چیلنجز اور بین الاقوامی سطح پر تعاون کے امکانات زیر بحث آئیں گے۔

چھٹی “پیغامِ اسلام کانفرنس” میں پاکستان سمیت مختلف ممالک کے علماء، مذہبی رہنما اور دانشور شریک ہوں گے۔ اس حوالے سے حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ یہ کانفرنس پاکستان، سعودی عرب اور وسیع تر عالمِ اسلام کے مشترکہ مؤقف کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب غزہ کی صورتحال عالمی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے اور پاکستان مسلسل فلسطینی عوام کی حمایت میں آواز بلند کر رہا ہے۔ مبصرین کے مطابق یہ دورہ نہ صرف سفارتی سطح پر اہم ہے بلکہ امتِ مسلمہ کے درمیان اتحاد کے پیغام کو بھی مضبوط بنائے گا۔

اسلام آباد میں منعقد ہونے والی یہ کانفرنس اور فلسطینی قیادت کا دورہ ایک اہم سفارتی اور مذہبی پیش رفت ہے، جو نہ صرف پاکستان-فلسطین تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا بلکہ عالمی سطح پر مسلم دنیا کے مشترکہ مؤقف کو بھی تقویت دے سکتا ہے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

سلیکٹ یو ایس اے انویسٹمنٹ کانفرنس میں پاکستانی تاجر شریک ہونگے: نیٹلی بیکر

Emergency alert for missile threat in Dubai, situation returns to normal shortly after
Next

دبئی میں میزائل خطرے کا ہنگامی الرٹ، چند ہی دیر بعد صورتحال معمول پر آگئی

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme