Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

پنجاب: 2027 میں پتنگ بازی کیلئے نئے قواعد و ضوابط جاری

By FARHAN.YOUNAS1992
May 1, 2026 2 Min Read
Comments Off on پنجاب: 2027 میں پتنگ بازی کیلئے نئے قواعد و ضوابط جاری

یہ اقدامات وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے کئے گئے ہیں، تمام شہریوں، عمارت مالکان اور ایونٹ منتظمین کیلئے ان ضوابط پر عمل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

نئے قواعد کے مطابق پتنگ بازی صرف مضبوط اور محفوظ چھتوں پر کی جا سکے گی، جبکہ چھت کی چار دیواری کی کم از کم اونچائی ساڑھے 3 فٹ ہونا لازمی ہوگی، بچوں کی حفاظت کو اولین ترجیح دیتے ہوئے والدین اور سرپرستوں کو مسلسل نگرانی کی ہدایت کی گئی ہے اور بچوں کو بغیر نگرانی چھت کے کناروں کے قریب جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

چھتوں پر بھاگنے، کودنے، کناروں سے لٹکنے اور جارحانہ انداز میں پتنگ لوٹنے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے، اسی طرح چھتوں پر گنجائش سے زیادہ افراد جمع کرنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

پتنگ بازی کے دوران اونچی آواز میں موسیقی، ڈی جے سسٹمز اور شور پیدا کرنے والے آلات کے استعمال پر بھی پابندی ہوگی، جبکہ ہمسایوں کے لئے پریشانی کا باعث بننے والی کسی بھی سرگرمی کو قابلِ سزا جرم قرار دیا گیا ہے، تمام مقامات پر فرسٹ ایڈ کٹ کی موجودگی لازمی قرار دی گئی اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں شہریوں کو ریسکیو 1122 سے فوری رابطہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ضوابط کے مطابق حادثے یا خلاف ورزی کی صورت میں عمارت مالکان اور ایونٹ منتظمین کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا اور سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈی سیز اور ڈی پی اوز کو 100 فیصد عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے۔

مریم نواز شریف نے گزشتہ بسنت کے دوران شہریوں کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ آئندہ 2027 میں بھی محفوظ بسنت کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے گا، حکومت کا مؤقف ہے کہ پتنگ بازی کے نام پر انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جائے گی۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

یوم مزدور کو تقریبات، خبروں کا سلسلہ بنا کر ختم کر دیا جاتا: حافظ نعیم

Next

خیبرپختونخوا میں پولیو کے 2 نئے کیس سامنے آ گئے

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme