Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

پنجاب میں 27 نئے سہولت بازاروں کی تکمیل کیلئے جولائی کا ہدف مقرر

By FARHAN.YOUNAS1992
May 4, 2026 2 Min Read
Comments Off on پنجاب میں 27 نئے سہولت بازاروں کی تکمیل کیلئے جولائی کا ہدف مقرر

لاہور:  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب میں 27 نئے سہولت بازاروں کی تکمیل کیلئے جولائی کا ہدف دے دیا۔

پنجاب کے مختلف اضلاع میں 13 سہولت آن دی گو بازار بھی قائم ہوں گے، 27 نئے سہولت بازاروں میں 1300 نئے بزنس شروع ہوں گے، 600 سے زائد افراد کے لئے براہ راست ملازمت کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

نئے سہولت بازار بننے سے سالانہ 9 کروڑ سے زائد شہری مستفید ہو سکیں گے، نئے سہولت بازار میں اوپن مارکیٹ سے 40 فیصد اور ڈی سی ریٹ سے 18 فیصد کم نرخ پر سبزیاں اور پھل وغیرہ دستیاب ہوں گے، نئے سہولت بازاروں کے قیام سے ساڑھے 8 لاکھ سے زائد گھرانوں کو 5 ارب 30 کروڑ روپے کی بچت ہوگی۔

نئے سہولت بازار بننے سے مقامی سپلائی چینج اور کاروبار کو فروغ ملے گا، دکانداروں کی سیل میں 24 فیصد اور منافع میں 23 فیصد متوقع ہے، سہولت بازاروں میں دکانداروں کو مفت بجلی، صفائی اور سکیورٹی سروسز کی مد میں تقریباً 35 کروڑ روپے کی سالانہ بچت ہوگی۔

ہر سہولت بازار کے مرکزی کنٹرول روم میں سی سی ٹی وی کیمرے کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی، 5 کلو میٹر کے اندر 40 منٹ میں فری ہوم ڈلیوری کی سروس سے نہ صرف وقت بلکہ ایندھن کی بھی بچت ہوگی۔

بھکر، میانوالی، پاکپتن، راجن پور، مظفر گڑھ،، منڈی بہاؤالدین، راولپنڈی، اٹک اور جہلم کی تحصیلوں میں نئے سہولت بازِاربنیں گے، خانیوال، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بہاولپور، بہاولنگر، اوکاڑہ، سیالکوٹ، گجرات اور سرگودھا بھی نئے سہولت بازار پراجیکٹ میں شامل ہیں۔

لاہور، جہلم، بھکر، راولپنڈی، قصور اور فیصل آباد کی مختلف تحصیلوں میں سہولت آن دی گو بازار قائم ہوں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ صوبے کے عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کا عہد ہر صورت نبھائیں گے، سہولت بازار میں کم سے کم نرخ پر سبزیاں اور پھل ملنے سے عوام کو واضح معاشی ریلیف ملے گا۔

مریم نواز نے کہا کہ سہولت بازار میں صاف ستھرے ماحول میں بہترین پھل، سبزیاں اور دیگر سامان ارزاں نرخ پر دستیاب ہوگا، پارکنگ، بیٹھنے کے لئے جگہ اور بزرگ شہریوں کے لئے الگ کاؤنٹر قائم کئے جائیں گے، سہولت بازار میں پینے کے صاف پانی، مسجد اور فیملی فرینڈلی ماحول فراہم کیا جائے گا۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

Next

پنجاب حکومت نے اراضی تنازعات نمٹانے کیلئے ثالثی کمیٹیاں تشکیل دے دیں

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme