Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

پاک چین سفارتی تعلقات 75 سال میں پائیدار دوستی کی شاندار مثال بن گئے: صدر آصف زرداری

By FARHAN.YOUNAS1992
May 21, 2026 2 Min Read
Comments Off on پاک چین سفارتی تعلقات 75 سال میں پائیدار دوستی کی شاندار مثال بن گئے: صدر آصف زرداری

اسلام آباد:  پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کی قیادت اور عوام بالخصوص صدر شی جن پنگ کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ گزشتہ 75 برسوں کے دوران پاک چین تعلقات پائیدار دوستی، باہمی اعتماد، سٹریٹجک تعاون اور ایک دوسرے کے بنیادی مفادات کے لیے غیر متزلزل حمایت کی شاندار مثال بن چکے ہیں، بدلتے ہوئے علاقائی اور عالمی حالات کے باوجود دونوں ممالک نے ہمیشہ یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاک چین سٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری مسلسل مضبوط ہو رہی ہے جو خطے میں امن، استحکام اور ترقی کے لیے ایک اہم ستون ہے، پاکستانی عوام اس مثالی دوستی پر فخر کرتے ہیں جس کی آبیاری دونوں ممالک کی قیادت اور عوام نے مشترکہ طور پر کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدر شی جن پنگ کی بصیرت انگیز قیادت میں چین نے جدیدیت، جدت، غربت کے خاتمے اور قومی ترقی میں غیر معمولی کامیابیاں حاصل کی ہیں، پاکستان چین کے عالمی اقدامات جیسے گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو، گلوبل سیکیورٹی انیشیٹو، گلوبل سویلائزیشن انیشیٹو اور گلوبل گورننس انیشیٹو کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جو عالمی امن، پائیدار ترقی اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

صدر نے کہا کہ پاکستان ان اقدامات کو علاقائی ہم آہنگی، مشترکہ خوشحالی اور کثیر الجہتی تعاون کے وژن کے عین مطابق سمجھتا ہے، انہوں نے چین کی جانب سے پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے غیر متزلزل حمایت کو بھی سراہا۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان ون چائنا اصول پر مضبوطی سے کاربند ہے اور چین کے بنیادی مفادات سے متعلق تمام امور پر اس کی حمایت جاری رکھے گا۔

صدر مملکت نے گلوبل ساوتھ کے لیے چین کی قیادت اور مغربی ایشیا میں تنازعات کے حل کے لیے اس کے مثبت کردار کو بھی سراہا، انہوں نے اپنے حالیہ دوروں کے دوران چین کی جانب سے دی گئی پرتپاک اور شاندار مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دونوں ممالک کی آہنی دوستی نے تعلقات کو ایک منفرد پہچان دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان دوروں سے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے دوسرے مرحلے میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے، سرمایہ کاری بڑھانے اور توانائی، زراعت، ٹیکنالوجی، ماحول دوست توانائی، سیاحت اور عوامی روابط جیسے شعبوں میں نئی راہیں کھولنے کے عزم کو تقویت ملی ہے۔

صدر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دونوں ممالک اپنی تاریخی دوستی کو مزید مضبوط بناتے ہوئے اسے خصوصاً چین پاکستان اقتصادی راہداری کے اگلے مرحلے کے ذریعے نئی بلندیوں تک لے جائیں گے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

پاکستان کا بنگلادیشی طلبہ کو 500 اسکالرشپس فراہم کرنے کا اعلان

Next

وزیراعلیٰ مریم نواز کا ثقافتی ورثے کے تحفظ کے عزم کا اعادہ

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme