Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

پاک افغان سرحد پر کامیاب کارروائیاں، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہم اہداف تباہ

By FARHAN.YOUNAS1992
June 10, 2026 2 Min Read
0

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے بعد پاک افغان سرحدی علاقوں میں خفیہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائیاں کی گئی ہیں، 9 جون 2026 کو موسیٰ درہ میں فیڈرل کانسٹیبلری کی چوکی پر ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد فوری ردعمل کے طور پر آپریشن کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ 2 جون 2026 کو شمالی وزیرستان میں فوجی پوسٹ پر گاڑی کے ذریعے خودکش حملے کے بعد دہشت گرد نیٹ ورک کے خلاف کارروائی تیز کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ 9م ئی 2026 کو بنوں میں پولیس سٹیشن پر حملے کے بعد سکیورٹی اداروں نے مربوط اور منظم انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا، ان کارروائیوں میں فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 26 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر دہشت گردوں کے ٹھکانوں، تربیتی مراکز اور اسلحہ ذخائر کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا، کارروائیوں میں چار اہم اہداف مکمل طور پر تباہ کئے گئے جن میں ایک بڑا تربیتی مرکز اور اسلحہ گودام شامل ہیں، فتنہ الخوارج کے اہم کمانڈرز علیم خان خوشالی اور اختر محمد جانی خیل سے منسلک مراکز کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان نے واضح کیا ہے کہ ملک میں امن و استحکام کیلئے ہر ممکن اقدام جاری رکھا جائے گا، شہریوں کی حفاظت ریاست کی اولین ترجیح ہے اور کسی بھی خطرے کا سخت جواب دیا جائے گا۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ عزمِ استحکام کے وژن کے تحت انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیاں بھرپور رفتار سے جاری ہیں، سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس، آئندہ مالی سال کے معاشی اہداف پر غور

Next

کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا عوام دشمن ایجنڈا کھل کرسامنے آگیا

No Comment! Be the first one.

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme