Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

پاکستان کو عالمی سطح پرتنہاکرنے کی مودی کی 10سالہ مہم بری طرح ناکام رہی، عرب میڈیا

By FARHAN.YOUNAS1992
May 30, 2026 2 Min Read
Comments Off on پاکستان کو عالمی سطح پرتنہاکرنے کی مودی کی 10سالہ مہم بری طرح ناکام رہی، عرب میڈیا

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کوعالمی سطح پرتنہاکرنے کی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی 10 سالہ مہم ناکام ثابت ہوئی۔

الجزیرہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی کا 2016 میں پاکستان کو دنیا سے الگ تھلگ کرنے کا اعلان بری طرح ناکام ہوا، پاکستان آج واشنگٹن، بیجنگ، تہران اور ریاض کے ساتھ بیک وقت رابطے میں ہے، پاکستان خطے اور علاقائی معاملات پر اثرانداز ہونے والا ایک اہم فریق بن چکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2025 کی پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان نے عالمی بیانیےکی جنگ میں برتری حاصل کی، دنیا نے پہلگام واقعے پر پاکستان کے خلاف بھارتی الزامات کو بغیر ثبوت قبول نہیں کیا، بھارت معرکہ حق کے بعد فیلڈ مارشل پرتنقید کرتا رہا جبکہ ٹرمپ نے انہیں “غیرمعمولی شخصیت” قرار دیا۔

الجزیرہ کی رپورٹ میں اعتراف کیا گیا ہے کہ پاکستان اورچین کی “ناقابلِ شکست شراکت داری”خطے میں ایک نئی حقیقت بن چکی ہے جبکہ حسینہ واجد کے دور کے خاتمے کے بعد پاکستان اور بنگلا دیش کے تعلقات میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

عرب میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان خلیجی ممالک کے لیے ایک ابھرتے ہوئے سکیورٹی پارٹنر کے طور پر سامنے آ رہا ہے، جبکہ مودی حکومت کی مسلم مخالف پالیسیوں نے بھارت کی بین الاقوامی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق معدنیات، سرمایہ کاری اور سفارتکاری سے پاکستان نے امریکی پالیسی سازوں کی توجہ حاصل کرلی ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 30 سے زائد مرتبہ پاک بھارت جنگ بندی کا کریڈٹ لے چکے، جبکہ نئی دہلی مسلسل تردید کرتا رہا، جنگ بندی کے معاملے پر مودی اور ٹرمپ کے درمیان اختلافات نے واشنگٹن اور نئی دہلی کے تعلقات میں دراڑ پیدا کی۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

امریکا ایران متوقع ڈیل، پاکستان اسٹاک میں رواں ہفتے 6 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

Next

لاہور میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری، بجلی کا نظام درہم برہم، 100سے زائد فیڈر ٹرپ کرگئے

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme