Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

پاکستان کا ایٹمی پروگرام خطے میں امن اور دفاعی توازن کی ضمانت؛ یومِ تکبیر پر صدر اور وزیراعظم کے پیغامات

By FARHAN.YOUNAS1992
May 28, 2026 2 Min Read
Comments Off on پاکستان کا ایٹمی پروگرام خطے میں امن اور دفاعی توازن کی ضمانت؛ یومِ تکبیر پر صدر اور وزیراعظم کے پیغامات

پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے 28سال مکمل ہوگئے۔

بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں  پاکستان نے 28 مئی 1998 کو بلوچستان کے علاقے چاغی کے مقام پر  کامیاب ایٹمی دھماکے کیے جس کے بعد اس دن کو ’یوم تکبیر‘ کے نام سے یاد رکھا جاتا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے ذوالفقاربھٹو، نوازشریف، ڈاکٹر عبدالقدیر اور ثمر مبارک مند کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم نے قوم کے نام پیغام میں کہا اگر  ایٹمی قوت نہ بنتے تو دشمن ہر حد پار کرسکتا تھا، ایٹمی حصار  اور  مسلح افواج دشمن کے راستے کی رکاوٹ ہیں۔

وزیراعظم نےکہا کہ بھارت نے پہلگام فالس فلیگ سازش کا ڈرامہ رچایا، قوم اور افواج نے یکجا ہوکر بھارتی عزائم ناکام بنائے، بنیان مرصوص فیلڈ مارشل عاصم منیرکی قیادت پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا افغان رجیم دشمن عزائم میں سہولتکار  بنی ہوئی ہے، شکست کے بعد دشمن فتنہ الخوارج و فتنہ الہندوستان جیسی پراکسیز کی پشت پناہی کررہا ہے۔

وزیراعظم نے واضح کیاکہ دشمن کسی غلط فہمی میں نہ رہے، ہماری بہادر مسلح افواج جدید ترین ہتھیاروں سے لیس مادرِ وطن کے چپے چپے کے دفاع کے لیے پرعزم ہیں،  اس ملک کا دفاع آہنی ہاتھوں میں ہے، آپریشن غضب للحق کے ذریعے تمام فتنوں کا خاتمہ کریں گے۔

یومِ تکبیر کی 28 ویں سالگرہ پر مسلح افواج کے سربراہان کی قوم کو مبارکباد

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر، ائیرچیف اور نیول چیف نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یومِ تکبیر  تاریخی کارنامے کی یاد دلاتا ہے جب پاکستان ایٹمی طاقت بن کر  ابھرا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق اس دن پاکستان نے جنوبی ایشیا میں اسٹریٹجک توازن بحال کیا،  یہ عظیم سنگِ میل قومی اتحاد،  استقامت اور ملکی خود مختاری کی علامت ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دن علاقائی سالمیت اور قومی وقار کے تحفظ کے غیرمتزلزل عزم کی علامت ہے، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی دفاعی و اسٹریٹجک صلاحیت مقدس قومی امانت ہے۔

آئی ایس پی آر  نے بتایا کہ یہ تاریخی کامیابی مدبر قیادت، سائنسدانوں،انجینئرز کی غیرمعمولی خدمات کی بدولت ہے اور یہ کامیابی پاک افواج اور پاکستانی قوم کی قربانیوں کا ثمر ہے، یہ خطے میں امن، استحکام، علاقائی سالمیت اور  مؤثر دفاعی صلاحیت کی ضامن ہے۔

آئی ایس پی آر  کےمطابق اس عظیم موقع پر اللہ تعالیٰ کے حضور سربسجود پوری قوم اتحاد، بیداری، مضبوط و خوشحال پاکستان کیلئے اپنی وابستگی کی تجدید کرتی ہے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

پاکستان کوعالمِ اسلام کی پہلی اوردنیا کی 7 ویں ایٹمی طاقت بنے 28 برس مکمل ہوگئے

Next

محکمہ موسمیات کی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme