Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

کھیل

پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے 19 گیندوں پر ریکارڈ نصف سنچری بنا ڈالی

By FARHAN.YOUNAS1992
May 15, 2026 1 Min Read
Comments Off on پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے 19 گیندوں پر ریکارڈ نصف سنچری بنا ڈالی

کراچی میں کھیلے گئے تیسرے ٹی20 میچ میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں زمبابوے کے خلاف میچ میں انہوں نے صرف 19 گیندوں پر 62 رنز ناٹ آؤٹ کی دھواں دار اننگز کھیل کر ٹیم کو بڑے اسکور تک پہنچا دیا۔

فاطمہ ثنا کی جارحانہ اننگز میں 10 چوکے اور 2 شاندار چھکے شامل تھے، جس نے میچ کے آخری اوورز میں پاکستان کی بیٹنگ کو مکمل طور پر تبدیل کر دیا۔ ان کی اس اننگز کو خواتین ٹی20 کرکٹ میں ایک نہایت تیز اور تاریخی نصف سنچری قرار دیا جا رہا ہے۔

پاکستان ویمنز ٹیم نے اس میچ میں مجموعی طور پر 223 رنز کا بڑا اسکور بنایا، جس میں فاطمہ ثنا کے ساتھ سائرہ جبین نے بھی اہم کردار ادا کیا۔ سائرہ جبین نے 32 گیندوں پر ناقابل شکست 50 رنز بنائے اور کپتان کے ساتھ مضبوط شراکت قائم کی۔

زمبابوے کے خلاف اس سیریز میں پاکستان ویمنز ٹیم پہلے ہی شاندار فارم میں نظر آ رہی ہے۔ ٹیم نے ون ڈے سیریز میں 0-3 سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ ٹی20 سیریز میں بھی پاکستان کو 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

کرکٹ ماہرین کے مطابق فاطمہ ثنا کی یہ اننگز نہ صرف پاکستان ویمنز کرکٹ کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے بلکہ عالمی سطح پر بھی ایک نمایاں کارکردگی کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

ملک میں مہنگائی کا پارہ ہائی،ہفتہ وارشرح میں مزید اضافہ

Next

سیاسی قیدیوں سے ملاقاتوں کیلئے سینیٹ ارکان پر مشتمل کمیٹی بنانے کا مطالبہ

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme