Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

دنیا

پاکستان نے ترمیم شدہ ایرانی تجاویز امریکہ بجھوا دی، ٹرمپ کا ردعمل آج متوقع

By FARHAN.YOUNAS1992
May 23, 2026 2 Min Read
Comments Off on پاکستان نے ترمیم شدہ ایرانی تجاویز امریکہ بجھوا دی، ٹرمپ کا ردعمل آج متوقع

ایران اور پاکستان نے امریکا کو جنگ بندی اور آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق ایک نظرِ ثانی شدہ تجویز ارسال کر دی ہے، جسے سفارتی حلقوں میں خطے کی کشیدہ صورتحال کے خاتمے کی اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مذاکرات سے واقف دو پاکستانی ذرائع نے بتایا ہے کہ تہران اور اسلام آباد کی جانب سے مشترکہ طور پر تیار کی گئی اس تجویز میں جنگ کے خاتمے، کشیدگی کم کرنے اور خلیجی سمندری راستوں کو بحال کرنے کے لیے مختلف نکات شامل کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق امریکی ردعمل آئندہ 24 گھنٹوں میں متوقع ہے جبکہ مذاکراتی عمل میں شامل ایک پاکستانی اہلکار نے اس مجوزہ معاہدے کو “کافی جامع” قرار دیا ہے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان گزشتہ دو ماہ سے ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کردار ادا کر رہا ہے اور حالیہ دنوں میں اعلیٰ سطحی رابطوں میں غیر معمولی تیزی دیکھی گئی ہے۔

اسی سلسلے میں پاکستان کی مسلح افواج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے تہران کا اہم دورہ کیا جہاں انہوں نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان، وزیر خارجہ عباس عراقچی اور مذاکراتی وفد کے سربراہ باقر قالیباف سے تفصیلی ملاقاتیں کیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ان ملاقاتوں میں جنگ بندی، آبنائے ہرمز کی صورتحال، علاقائی سلامتی اور امریکا کے ساتھ جاری بالواسطہ مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ادھر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو بھی حالیہ دنوں میں اس بات کا اعتراف کر چکے ہیں کہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں پاکستان بنیادی رابطہ کار کا کردار ادا کر رہا ہے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایران میں اعلیٰ سطحی ملاقاتیں مکمل، وطن واپسی کیلئے تہران سے روانہ

Next

ایران-امریکا جنگ بندی مذاکرات میں پیشرفت، ٹرمپ کی علاقائی رہنماؤں سے گفتگو “مثبت” قرار

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme