Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

کھیل

پاکستان نے آسٹریلیا کو فیصلہ کن معرکے میں شکست دے کر ون ڈے سیریز اپنے نام کر لی

By FARHAN.YOUNAS1992
June 4, 2026 2 Min Read
Comments Off on پاکستان نے آسٹریلیا کو فیصلہ کن معرکے میں شکست دے کر ون ڈے سیریز اپنے نام کر لی

پاکستان نے آسٹریلیا کو تیسرے اور فیصلہ کن ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے سنسنی خیز مقابلے میں قومی ٹیم نے 158 رنز کا ہدف 42ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، تاہم پاکستانی بولرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مہمان ٹیم کو 157 رنز پر ڈھیر کر دیا۔

آسٹریلوی کپتان Josh Inglis نے سب سے زیادہ 65 رنز بنائے جبکہ Marnus Labuschagne اور Alex Carey نے 19، 19 رنز اسکور کیے۔ Adam Zampa 10 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ دیگر بیٹرز پاکستانی بولنگ کے سامنے زیادہ مزاحمت نہ کر سکے۔

پاکستان کی جانب سے Shaheen Shah Afridi نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ Shadab Khan اور Abrar Ahmed نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ Haris Rauf کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز زیادہ اچھا نہ رہا اور Sahibzada Farhan صرف 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ تاہم Moaz Sadaqat نے جارحانہ انداز میں 27 رنز اسکور کر کے ٹیم کو سنبھالا دیا۔

مشکل اسپن وکٹ پر بیٹنگ آسان نہ تھی اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں۔ Ghazi Ghori 8 رنز بنا کر پویلین لوٹے، جبکہ چوتھی وکٹ پر Salman Ali Agha اور Babar Azam نے 33 رنز کی شراکت قائم کی۔

بابر اعظم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 85 گیندوں پر 40 رنز بنائے، لیکن 112 کے مجموعے پر ان کی وکٹ گرنے سے پاکستان پر دباؤ بڑھ گیا۔ اسی اسکور پر Arafat Minhas بھی آؤٹ ہوگئے۔

اس موقع پر شاداب خان اور Abdul Samad نے شاندار اعصاب کا مظاہرہ کرتے ہوئے ساتویں وکٹ کے لیے ناقابل شکست 49 رنز کی شراکت قائم کی اور ٹیم کو فتح دلائی۔ شاداب خان 29 اور عبدالصمد 18 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے Matthew Kuhnemann نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ Nathan Ellis، Matthew Short اور Matt Renshaw نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس فتح کے ساتھ پاکستان نے سیریز 1-2 سے جیت کر آسٹریلیا کے خلاف ایک یادگار کامیابی اپنے نام کر لی، جبکہ کپتان شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں قومی ٹیم نے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

پاکستان نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق معلومات امریکا سے شیئر کرنےکی رپورٹس کو سختی سے مستردکردیا

Next

961 دن بعد پاکستان فٹبال ٹیم کی شاندار واپسی، مالدیپ کو 3-0 سے شکست

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme