Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

قومی

پاکستان بہترین سفارتکار، معاہدے کی امید برقرار، مذاکرات کا دوسرا دور کل ہوگا: امریکی میڈیا

By FARHAN.YOUNAS1992
April 21, 2026 2 Min Read
Comments Off on پاکستان بہترین سفارتکار، معاہدے کی امید برقرار، مذاکرات کا دوسرا دور کل ہوگا: امریکی میڈیا

واشنگٹن، اسلام آباد:  امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور کل اسلام آباد میں ہوگا۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی آج پاکستان روانگی متوقع ہے جبکہ ایران کے مذاکراتی وفد کا بھی آج اسلام آباد پہنچنے کا امکان ہے۔

امریکی ویب سائٹ ایکسیوس نے تین امریکی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ نائب صدر جے ڈی وینس کے آج صبح پاکستان کے لیے روانہ ہونے کی توقع ہے جہاں پر ایک ایسا معاہدہ ہونے کا امکان ہے جس سے جنگ کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔

ادھر صدر ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی معاہدہ ہونے تک برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ کسی دباؤ میں نہیں، ڈیل تب ہوگی جب بہترین شرائط حاصل ہوں گی، ایران کے ساتھ ہماری ڈیل اوباما کے معاہدے سے بہتر ہوگی۔

ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ہماری ڈیل ایسی ہوگی جس پر دنیا فخر کرے گی، ایران کے ساتھ نیا معاہدہ عالمی امن،سلامتی اور تحفظ کی ضمانت دے گا، ایران ایٹمی ہتھیار نہیں رکھ سکتا، اگر نئی قیادت سمجھدار ہوئی تو ایران کا مستقبل خوشحال ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران میں نتائج حیرت انگیز ہوں گے، اوباما اور جوبائیڈن کا معاہدہ امریکی سلامتی کیلئے بدترین تھا، ڈیل ختم نہ کرتا تو مشرق وسطی میں ایٹمی ہتھیار استعمال ہو سکتے تھے، سیز فائر میں مزید توسیع کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں، ڈیل نہ ہونے کی صورت میں جنگ یقینی ہے، جلدی میں کوئی برا معاہدہ نہیں کروں گا۔

وائٹ ہاؤس نے دعویٰ کیا کہ صدر ٹرمپ امریکا کو ایران کے ساتھ ایک اور تباہ کن ڈیل میں نہیں دھکیلیں گے، امریکی صدر کے ماتحت ڈیل ہوئی تو وہ امن، سلامتی کی گارنٹی دے گی، اگر کوئی ڈیل ہوئی تو صرف اسرائیل ، مشرق وسطی نہیں بلکہ یورپ امریکا سمیت ہر جگہ امن ہوگا۔

ایرانی پارلیمانی سپیکر و سربراہ مذاکراتی وفد محمد باقر قالیباف نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مذاکرات کی میز کو ہتھیار ڈالنے کی میز میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں، دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کسی صورت قبول نہیں۔

خیال رہے کہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ پاکستان نے امن کے لیے اپنا کردار ادا کیا مگر امریکا پر اعتماد نہیں، مذاکرات کے دوسرے دور میں شرکت کا تاحال کوئی ارادہ نہیں، وفد پاکستان نہیں جائے گا۔

دوسری طرف نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں امن کے لیے کوششوں کو تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ شتعال انگیز اقدامات اور جنگ بندی کی بار بار خلاف ورزیاں سفارتی عمل کے تسلسل میں حائل رکاوٹیں ہیں، ایرانی تجارتی جہازوں کے خلاف دھمکیاں اور مداخلت اور ایران کے بارے میں ’متضاد بیانات اور دھمکی آمیز زبان بھی سفارتی عمل میں حائل رکاوٹیں ہیں۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

پاکستان کو سعودی عرب سے مزید ایک ارب ڈالر موصول ہوگئے

Next

ایران کا ٹرمپ کے بیانات پر غیرلچکدار رویہ ، جے ڈی ونیس کا دورہ پاکستان موخر۔

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme