Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان منشیات کی روک تھام کیلئے معاہدہ

By FARHAN.YOUNAS1992
May 9, 2026 2 Min Read
Comments Off on پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان منشیات کی روک تھام کیلئے معاہدہ

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان منشیات کی سمگلنگ و استعمال اور نشہ آور اشیاء کی روک تھام میں تعاون کے لیے تاریخی معاہدے پر دستخط کیے گئے، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے حکومت پاکستان جبکہ وزیر داخلہ صلاح الدین احمد نے بنگلہ دیشی حکومت کی جانب سے معاہدہ پر دستخط کئے۔

مفاہمتی یادداشت کے تحت دونوں ممالک منشیات کی غیر قانونی نقل و حمل اور سمگلنگ کو روکنے کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے، معاشرے میں منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان اور اس کے منفی اثرات کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششیں کی جائیں گی۔

منشیات کی غیر قانونی فروخت اور سپلائی لائن کو توڑنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی وضع کی جائے گی، دونوں ممالک کی متعلقہ ایجنسیاں منشیات کے سمگلروں اور نیٹ ورکس کے بارے بروقت معلومات کا تبادلہ کریں گی۔

معاہدے کے تحت اہلکاروں کی تربیت، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور منشیات کی روک تھام کے لیے بہترین طریقہ کار کو ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بنگلہ دیشی ہم منصب کو سیف سٹی پراجیکٹ میں مکمل تعاون کی پیشکش کی اور کہا کہ بنگلہ دیش کی حکومت کو سیف سٹی پراجیکٹ میں ہر لحاظ سے سپورٹ کریں گے۔

اس ملاقات میں پاک بنگلہ دیش دوطرفہ تعلقات۔ انٹرنل سکیورٹی اور سول آرمڈ فورسز کی ٹریننگ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، انسداد دہشت گردی اور انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے لئے اشتراک بڑھانے پر بھی بات چیت کی گئی۔

وزرائے داخلہ نےانسداد دہشت گردی کے لیے مشترکہ اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا، سائبر کرائمز۔ منظم جرائم اور مالیاتی فراڈ کے حوالے سے باہمی تعاون بڑھانے پر تفصیلی بات چیت ہوئی، پولیس اکیڈمیز میں آفیسرز کے لیے ٹریننگ پروگرامز میں تعاون پر بھی گفتگو ہوئی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بنگلہ دیشی ہم منصب کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی، بنگلہ دیشی وزیر داخلہ نے سیف سٹی پراجیکٹ کے لئے تعاون کی پیشکش پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ اداکیا۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

آئی ایم ایف نے پاکستان میں معاشی شرح نمو سست، مہنگائی بڑھنے کی پیشگوئی کردی

Next

مہاجر پرندوں کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے، مریم نواز شریف

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme