Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

کھیل

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج، راولپنڈی میں کانٹے دار مقابلے کی توقع

By FARHAN.YOUNAS1992
May 30, 2026 1 Min Read
Comments Off on پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج، راولپنڈی میں کانٹے دار مقابلے کی توقع

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی (ون ڈے) میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جہاں دونوں ٹیمیں فاتحانہ آغاز کے لیے میدان میں اتریں گی۔

آسٹریلوی ٹیم ان دنوں پاکستان کے دورے پر موجود ہے اور تین میچوں کی سیریز کے ذریعے دونوں ٹیموں کے درمیان ایک اور دلچسپ مقابلے کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔ کرکٹ شائقین کی نظریں آج کے میچ پر مرکوز ہیں، جس میں دونوں جانب سے سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔

سیریز کا دوسرا اور تیسرا ون ڈے لاہور کے تاریخی قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا میچ 2 جون جبکہ تیسرا اور آخری مقابلہ 4 جون کو شیڈول ہے۔ سیریز دونوں ٹیموں کے لیے آئندہ بین الاقوامی ایونٹس کی تیاری کے حوالے سے بھی اہم سمجھی جا رہی ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں نے گزشتہ روز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس سیشن میں حصہ لیا اور میچ کے لیے اپنی حکمت عملیوں کو حتمی شکل دی۔ قومی ٹیم ہوم گراؤنڈ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کرے گی، جبکہ آسٹریلیا بھی مضبوط کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اترے گا۔

دوسری جانب آسٹریلوی اسکواڈ میں ایک اہم تبدیلی بھی کی گئی ہے۔ مہمان ٹیم نے مچل مارش کی جگہ نوجوان آل راؤنڈر کوپر کونولی کو اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔ ٹیم انتظامیہ کو امید ہے کہ کونولی اپنی آل راؤنڈ صلاحیتوں کے ذریعے ٹیم کے لیے مثبت کردار ادا کریں گے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

مالدیپ میں چار ملکی فٹبال ٹورنامنٹ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان، دو نئے اوورسیز کھلاڑی شامل

Next

انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ: پاکستان کا فاتحانہ آغاز، چین کو 3-0 سے شکست

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme