Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

کھیل

پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں آج قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کریں گی، کل دوسرا ون ڈے کھیلیں گی

By FARHAN.YOUNAS1992
June 1, 2026 2 Min Read
Comments Off on پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں آج قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کریں گی، کل دوسرا ون ڈے کھیلیں گی

لاہور: پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیمیں تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے دوسرے مقابلے سے قبل آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گی۔ دونوں ٹیمیں کل (منگل) کو سیریز کے دوسرے ون ڈے میں آمنے سامنے ہوں گی۔

قومی ٹیم نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔ گرین شرٹس اب دوسرا میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرنے کے لیے پرعزم ہیں، جبکہ آسٹریلوی ٹیم سیریز میں واپسی کے لیے میدان میں اترے گی۔

پہلے ون ڈے میں آسٹریلیا نے ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 44.1 اوورز میں 200 رنز بنائے اور پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔ پاکستانی باؤلرز نے نظم و ضبط کے ساتھ باؤلنگ کرتے ہوئے مہمان ٹیم کو بڑا اسکور بنانے سے روک دیا۔

201 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے محتاط انداز میں بیٹنگ کی اور 43ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا۔ سابق کپتان بابر اعظم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 94 گیندوں پر 69 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، جبکہ غازی غوری نے 65 رنز بنا کر کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

دیگر بیٹرز میں صاحبزادہ فرحان نے 28، معاذ صداقت نے 8 اور سلمان علی آغا نے 6 رنز اسکور کیے۔ آخر میں عرفات منہاس 18 اور عبدالصمد 1 رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔

اب تمام نظریں لاہور میں ہونے والے دوسرے ون ڈے پر مرکوز ہیں، جہاں پاکستان کامیابی حاصل کر کے سیریز جیتنے کی کوشش کرے گا جبکہ آسٹریلیا سیریز برابر کرنے کے لیے میدان میں اترے گا۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

حج سے واپسی کا آغاز، 370 حجاج کرام اسلام آباد پہنچ گئے

Next

یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے خارجہ امور کایا کلاس کی دفتر خارجہ آمد

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme