Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

وزیراعظم کی بینکوں کو ’اپنا گھر سکیم ‘کی درست درخواستوں کی منظوری کاعمل تیزکرنے کی ہدایت

By FARHAN.YOUNAS1992
June 11, 2026 2 Min Read
0

وزیرِاعظم شہباز شریف نے “پرائم منسٹر اپنا گھر اسکیم” کے لیے قرضوں کی منظوری کا عمل مزید تیز کرنے اور درخواست فارم  آسان بنانے کی  ہدایت کر دی اور  کہا اپنا گھر اسکیم میں شہریوں کی بڑی تعداد کا حصہ لینا انتہائی خوش آئند ہے۔ اسی رفتار سےآگے بڑھتے رہے تو زیادہ سے زیادہ خواہشمند افراد کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔

وزیرِاعظم کی زیرِ صدارت پرائم منسٹر اپنا گھر اسکیم کا جائزہ اجلاس  ہوا۔ حکام نے اب تک کی پیشرفت پر بریفنگ دی۔ بتایا کہ اسکیم کے تحت مجموعی طور پر گیارہ ارب روپے کے قرضے دیئے جا چکے ہیں۔ رواں سال مارچ میں قواعد و ضوابط آسان بنانے کے بعد درخواستوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ۔ ملک بھر سے سڑسٹھ ہزار نو سو افراد نے درخواستیں جمع کرائیں، جن میں سے سولہ ہزار پانچ سو ستاسی درخواستیں منظور کی جا چکی ہیں۔  تین ہزار ایک سو چھیالیس افراد کو قرضوں کی ادائیگی بھی ہو چکی ہے۔ وزیرِاعظم شہباز شریف نے شہریوں کی بڑی تعداد میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس اسکیم کی کامیابی سے تعمیرات کے شعبے میں تیزی آئے گی۔ اس سے منسلک صنعتیں بھی فروغ پائیں گی اور معاشی ترقی کی رفتار بڑھے گی۔  وزیراعظم نے وزارتِ ہاؤسنگ کو اسٹیٹ بینک کے ساتھ مل کر درخواست فارم کو عام فہم بنانے اور بینکوں کو درست درخواستوں کی منظوری تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔ زمینوں کے کاغذات کے حصول میں تیزی لانے کے لیے صوبوں کو ضلعی سطح پر “سہولت ڈیسک” قائم کرنے کا حکم بھی دے دیا ۔ کہا اپنا گھر اسکیم کے حوالے سے ملک بھر میں آگاہی مہم مزید تیز کی جائے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

پنجاب کوپولیوسے پاک کردیا، وزیرصحت پنجاب

Next

دفاعی اخراجات پر تنازع: برطانیہ کے وزیر دفاع جان ہیلی نے عہدہ چھوڑ دیا

No Comment! Be the first one.

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme