Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

وزیراعظم کا پاکستان اور چین کے درمیان معدنیات اور کان کنی میں تعاون پر زور

By FARHAN.YOUNAS1992
June 3, 2026 2 Min Read
Comments Off on وزیراعظم کا پاکستان اور چین کے درمیان معدنیات اور کان کنی میں تعاون پر زور

اسلام آباد: پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے آج وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے معدنیات اور کان کنی کے شعبوں میں تعاون پر زور دیا۔

ملاقات میں وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر سید توقیر شاہ، وزیراعظم کے معاونِ خصوصی سید طارق فاطمی اور سیکریٹری خارجہ سفیر آمنہ بلوچ بھی شریک تھیں۔

وزیراعظم نے چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی چیانگ کے لیے اپنی نیک تمناؤں اور پُرتپاک جذبات کا اظہار کیا اور اپنے حالیہ دورۂ چین کے دوران چینی قیادت کے ساتھ ہوئی انتہائی مفید، بامقصد اور نتیجہ خیز ملاقاتوں کا ذکر کیا۔

وزیراعظم نے پاکستان اور چین کے درمیان ’’ہر موسم کی اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری‘‘ کو مزید مستحکم بنانے کے اپنے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ دورۂ چین کے دوران طے پانے والے اہم فیصلوں اور مفاہمتوں پر عملدرآمد کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

انہوں نے بالخصوص چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے دوسرے مرحلے، *سی پیک 2.0*، کے تحت خصوصاً زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، صنعتی ترقی، خصوصی اقتصادی زونز (SEZs) اور معدنیات و کان کنی کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیراعظم نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ان کے دورۂ چین کے موقع پر ہانگژو میں منعقدہ بزنس ٹو بزنس (B2B) سرمایہ کاری کانفرنس کے دوران پاکستانی اور چینی کمپنیوں کے درمیان طے پانے والی مختلف مفاہمتی یادداشتوں (MoUs) پر بروقت اور مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کے ثمرات جلد از جلد حاصل کیے جا سکیں۔

وزیراعظم نے دورۂ چین کو ہر لحاظ سے کامیاب بنانے میں چینی سفیر کی گرانقدر خدمات اور کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اب دونوں ممالک کے متعلقہ اداروں اور حکام پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ دونوں قیادتوں کے طے کردہ فیصلوں کو عملی شکل دینے کے لیے باہمی تعاون کو مزید فروغ دیں۔

ملاقات کے دوران قراقرم ہائی وے (KKH) ری الائنمنٹ منصوبے پر پیش رفت کو تیز کرنے، سیکیورٹی، انسدادِ دہشت گردی اور دفاعی تعاون کے فروغ، نیز پاکستان کے لیے اقتصادی اور مالی معاونت سے متعلق امور پر بھی تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور اہم بین الاقوامی پیش رفت پر بھی گفتگو ہوئی۔

سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور انہیں عیدالاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے وزیراعظم کو 23 تا 26 مئی 2026 کے کامیاب دورۂ چین پر بھی مبارکباد دیتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا کہ چین پاکستان کے ساتھ اپنی فولادی اور لازوال برادرانہ دوستی کو مزید مضبوط بنانے اور تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے کے لیے پُرعزم ہے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

ڈسکوز کی نجکاری کا معاملہ: چین، قطر، سعودیہ اور ترکیےکا سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار

ایران کا یورپ کو انتباہ: جنگ میں شمولیت کو اعلانِ جنگ تصور کیا جائے گا
Next

ایران نے ٹرمپ سمیت امریکی رہنماؤں کے قتل کی منصوبہ بندی کے الزامات مسترد کر دیے

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme