Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

معرکہ حق کی کامیابی کاپہلاسال، افواج پاکستان کی قوم کومبارکباد

By FARHAN.YOUNAS1992
May 10, 2026 2 Min Read
Comments Off on معرکہ حق کی کامیابی کاپہلاسال، افواج پاکستان کی قوم کومبارکباد

فیلڈمارشل سید عاصم منیر ، ایئر مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے قوم اور افواج کے افسران و جوانوں کو  معرکہ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افواج پاکستان کے سربراہان نے مشترکہ تہنیتی پیغام میں کہا کہ قومی  یکجہتی ، احترام اور تشکر کے ساتھ منایا جانے والا یہ اہم  دن پیشہ ورانہ مہارت ، ہمت اور اتحاد کے پائیدار جذبے کا ثبوت ہے ،  مسلح افواج ہمیشہ پاکستانی عوام کے شانہ بشانہ کھڑی  ہے، لازوال رشتے کو جذبہ خدمت کے ساتھ فخر سے نبھا رہی ہیں ۔

معرکہ حق ملکی تاریخ  میں ایک اہم سنگ میل بن گیا ، جو قومی عزم ، عسکری مہارت اور حکمت عملی کی  پختگی کی عکاسی کرتا ہے ،  اس عظیم کامیابی نے نہ صرف قومی اعتماد کو مضبوط کیا بلکہ پاکستان کو ایک ذمہ دار اور مستحکم علاقائی قوت کےطورپر بھی اُجاگر کیا ۔

معرکہ حق کے دوران پاکستان کے پُرعزم اور مؤثر ردِعمل نے دشمن کی سازشوں ،  فالس فلیگ کے جھوٹے بیانیے اور گمراہ کن پروپیگنڈے کو بے نقاب کیا، جس کے نتیجے میں دشمن کو عالمی سطح پر رسوائی اٹھانا پڑی ،  پراکسی دہشت گردی سمیت روایتی اور ہائبرڈ چیلنجز کا سامنا کرنے کے باوجود مسلح افواج نے زمینی ، فضائی ، بحری ، سائبر اور معلوماتی ڈومینز میں اعلیٰ آپریشنل صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔

معرکہ حق کےبعد پاکستان نے اپنی دفاعی صلاحیتوں میں مزید اضافہ کرتے ہوئے مکمل سپیکٹرم ڈیٹرنس کو تقویت دی ہے ، عظیم فتح مسلح افواج کی تیاری ، لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت ہے ، جس نے مسلح افواج پر عوام کے اعتماد کو فیصلہ کن طور پر مضبوط کیا ،  معرکہ حق کی کامیابی کا پہلا سال اس امر کی توثیق کرتا ہے کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے فروغ اور اپنی خودمختاری کے تحفظ کے لیے پُرعزم اور ثابت قدم ہے ۔

پاکستان اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن صرف بامعنی مذاکرات، باہمی احترام اور بین الاقوامی قانون اور انصاف کے اصولوں کی پاسداری کے ذریعے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے ۔ قوم کی غیرمتزلزل حمایت کے ساتھ، مسلح افواج پاکستان کی سلامتی، استحکام اور علاقائی سالمیت کو یقینی بناتےہوئے تمام اندرونی اور بیرونی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے مستعد اور پوری طرح تیار ہیں

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

پاکستان سمیت دنیا بھرمیں آج ماؤں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

Next

معرکہ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر جشن، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کا افواج پاکستان کو خراجِ تحسین

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme