Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

معرکہ حق صرف ہتھیاروں کی نہیں عزم و حوصلے کی بھی فتح تھی: بلاول

By FARHAN.YOUNAS1992
May 4, 2026 2 Min Read
Comments Off on معرکہ حق صرف ہتھیاروں کی نہیں عزم و حوصلے کی بھی فتح تھی: بلاول

کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ افواج پاکستان نے میدان جنگ میں دشمن کو شکست دی اور یہ فتح صرف ہتھیاروں کی نہیں بلکہ عزم و حوصلے کی جیت تھی۔

معرکہ حق کی تقریب سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہاکہ  ایک سال قبل پاکستان غیریقینی صورتحال کا شکار تھا، دشمن سمجھتا تھا کہ وہ پاکستان کو توڑ اور ہرا سکتا ہے، یہ دشمن کا خیال تھا کیونکہ  وہ پاکستان سے واقف نہیں تھا، مسلح افواج نے جرات، نظم و ضبط اور وقار کے ساتھ دفاع کیا۔

انہوں نےکہا کہ یہ ہم سب کی یکجہتی کی جیت ہے، پاکستان کبھی سرینڈر نہیں کرے گا اور نا ہی برداشت کرےگا، افواج پاکستان نے میدان جنگ میں دشمن کو شکست دی، یہ فتح صرف ہتھیاروں کی نہیں، عزم و حوصلے کی جیت تھی، یہ کامیابی اتحاد، یکجہتی اور قومی طاقت کا مظہر بنی، یہ اُن لوگوں کی فتح تھی جنہوں نے جھکنے سے انکار کیا، شمال کے پہاڑوں سے بحیرۂ عرب کے ساحلوں تک قوم ایک صف میں کھڑی رہی۔

چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ معرکہ حق پاکستان کی تاریخ کا سنہرا باب ہے، ہمارے سفارتکاروں نے سفارتی محاذ پر دشمن کا بھرپورمقابلہ کیا، سفارتکاروں نے مؤقف کو مؤثر اور واضح انداز میں دنیا کے سامنے رکھا، تاریخ شور سے نہیں بنتی، کامیابی کے بعد ذمہ داری ہے کہ ہمیں ملک کو مزید مضبوط کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم امن سے نہیں ڈرتے، ہم امن چاہتے ہیں مگرامن باہمی عزت واحترام سے ہونا چاہیے،  ایک سال پہلے دنیا ہم پر شک کرتی تھی، ہم سمجھوتہ کرنے والی قوم نہیں ہیں، پاکستان آزمائشوں سے نکھرا اور قربانیوں سے مضبوط ہوا۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

راولپنڈی؛ سیکیورٹی اداروں کی کارروائی،چوہڑ چوک سے مبینہ بھارتی شہری گرفتار

Next

علاقائی امن کیلئے مذاکرات، سفارتکاری، ثالثی کی کوششوں پر کاربند ہیں،اسحاق ڈار

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme