Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

معرکہ حق، سرینگر سے بھٹنڈا تک پاک فضائیہ نے دشمن کو سبق سکھایا،ایئرچیف

By FARHAN.YOUNAS1992
May 7, 2026 2 Min Read
Comments Off on معرکہ حق، سرینگر سے بھٹنڈا تک پاک فضائیہ نے دشمن کو سبق سکھایا،ایئرچیف

ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابرسدھو کا کہنا ہے کہ قومی دفاع میں پاک فضائیہ کا کردار تاریخی ہے۔ معرکہ حق میں سرینگر سے بھٹنڈا تک پاک فضائیہ نے دشمن کو سبق سکھایا، پاک فضائیہ نے دنیا کے سرفہرست لڑاکا طیاروں کو خاک میں ملایا۔

معرکہ حق کے ایک سال مکمل ہونے پر ایئرہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں سربراہ پاک فضائیہ ظہیر احمدبابر سدھو نے کہا کہ پہلگام فالس فلیگ کے بعد پاکستان نے بھارت کوغیرجانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی تھی مگر بھارت نے پاکستان پر بے بنیاد الزام لگایا۔

ایئرچیف نے کہا کہ پاک فضائیہ نے بھارتی جارحیت کا بھرپوراورمنہ توڑجواب دیا، پاک فضائیہ کے جوانوں کو معرکہ حق میں کامیابی پر مبارکباد پیش کرتاہوں، پاک فضائیہ نے دشمن کو دندان شکن شکست دینے میں اہم کردار ادا کیا، پاک فضائیہ نے بھارت کے ایئرڈیفنس سسٹم کو شدید نقصان پہنچایا۔

سربراہ پاک فضائیہ نے کہا کہ قومی دفاع میں پاک فضائیہ کاکردارتاریخی ہے، سرینگر سے بھٹنڈا تک پاک فضائیہ نے دشمن کو سبق سکھایا، پاکستان کے سائبرشاہینوں نے دشمن کی سائبر سیکیورٹی کوتباہ کیا، بھارتی فضائیہ کو عبرتناک اورتذلیل سے بھرپور شکست دی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک فضائیہ اپنی فضائی سرحدوں کی محافظ ہے، پاک فضائیہ نے دنیا کے سرفہرست لڑاکا طیاروں کو خاک میں ملایا، دشمن کی تمام تنصیبات پاک فضائیہ کے نشانے پر تھیں، ایس400ایئر ڈیفنس سسٹم کو لمحوں میں تباہ کیا گیا۔

ایئرچیف مارشل ظہیراحمدبابرسدھو کے مطابق بنیان مرصوص میں پاکستان نے بہترین ڈرون صلاحیت کامظاہرہ کیا، پاکستان نے فضائی، الیکٹرانک اور سائبروار فیئرمیں دشمن کو دھول چٹائی، پاک فضائیہ نے ریکارڈ ٹائم میں دشمن کی تنصیبات کوتباہ کیا۔ ہرجوان نےمعرکہ حق میں بہترین صلاحیتوں کو مظاہرہ کیا۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Saudi Arabia and Turkey sign visa exemption agreement for diplomatic passports, a significant development in bilateral relations
Previous

سعودی عرب اور ترکی میں سفارتی پاسپورٹس کے لیے ویزا استثنیٰ معاہدہ، دوطرفہ تعلقات میں اہم پیش رفت

Next

وزیراعظم گلگت پہنچ گئے، گورنر اور وزیراعلیٰ سے الگ الگ ملاقاتیں

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme