Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

مشرق وسطیٰ میں قیام امن کا مشن، وزیرداخلہ آج تہران کا دورہ کریں گے

By FARHAN.YOUNAS1992
June 6, 2026 2 Min Read
Comments Off on مشرق وسطیٰ میں قیام امن کا مشن، وزیرداخلہ آج تہران کا دورہ کریں گے

مشرق وسطیٰ میں قیام امن کےلیے جاری کوششوں کے سلسلے میں وزیرداخلہ محسن نقوی آج تہران کا دورہ کریں گے۔ وزیرداخلہ ایرانی سپریم لیڈر کیلئے فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام لے کر جا رہے ہیں۔

ایرانی نیوز ایجنسی کے مطابق محسن نقوی آج  تہران کا دورہ کریں گے۔ وزیرداخلہ کرغزستان سے وطن واپس پہنچ گئے، وزیراعظم سے ملاقات کے بعد ایران روانہ ہوں گے۔

محسن نقوی کا دورہ ثالثی کی کوششوں کا حصہ ہے۔ خطے کی صورتحال اور کشیدگی میں کمی کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال ہوگا۔

وفاقی وزیر داخلہ اس سے پہلے بھی  ایران کا دورہ کرچکے۔ صدر مسعود پزشکیان اور وزیر خارجہ عباس عراقچی سے اہم ملاقاتیں ہوئیں۔ محسن نقوی کی گزشتہ روز بشکیک میں ایرانی ہم منصب سے ایک دن میں 3 ملاقاتیں ہوئیں۔

قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی بشکیک میں 5 ممالک کے وزرائے داخلہ سے ملاقاتیں ہوئی۔ روس، تاجکستان، ازبکستان، کرغزستان اور قازقستان کے وزرائےداخلہ سےالگ الگ ملاقاتوں کےدوران انسداد منشیات، غیرقانونی امیگریشن کی روک تھام اور مشترکہ مفادات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں ہونیوالی ملاقاتوں کے دوران پاک تاجک وزراء داخلہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اس وقت افغانستان میں25مختلف دہشت گردتنظیمیں سرگرم ہیں ۔۔۔ دونوں رہنماوں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کے کیمپس اور منشیات کی پیداوار خطے کیلئےسیکیورٹی خدشات کا باعث ہے۔

محسن نقوی نے روسی ہم منصب ولادی میر کولوکولٹسیف کی ملاقات میں اہم معاہدوں پر دستخط کیے، ازبکستان کے وزیر داخلہ میجرجنرل عزیز تاشپولاتوڡ سے ملاقات میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے درمیان تعاون اور مشترکہ ٹریننگ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے کرغزستان کے وزیرداخلہ نیازبیکوف اولان اوموکانوچ کو اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل کا غیرمستقل ممبر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ محسن نقوی نے ایس سی او وزرائے داخلہ اجلاس کیلئے شاندار انتظامات پر کرغزستان کے ہم منصب کا شکریہ بھی ادا کیا

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

چلاس میں آزاد امیدواروں کے حامی آپس میں لڑپڑے، فائرنگ سے خوف وہراس

Next

گلگت بلتستان کیلئے ترقیاتی بجٹ میں 27 فیصد سے زائد اضافے کی تجویز

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme