Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

قومی

مشرقِ وسطیٰ تنازع: پاکستان ایشیا بحرالکاہل میں سب سے زیادہ معاشی خطرات کا شکار ملک

By FARHAN.YOUNAS1992
May 19, 2026 2 Min Read
Comments Off on مشرقِ وسطیٰ تنازع: پاکستان ایشیا بحرالکاہل میں سب سے زیادہ معاشی خطرات کا شکار ملک

اسلام آباد: ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ انٹیلیجنس کی ایک نئی تشخیصی رپورٹ کے مطابق، مشرق وسطیٰ میں طویل مدتی تنازع کی صورت میں پاکستان ایشیا بحرالکاہل خطے میں سب سے زیادہ معاشی خطرات کا شکار ملک بن کر ابھرا ہے۔ 

رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ ملک کی کمزور بیرونی پوزیشن، توانائی کے لیے درآمدات پر شدید انحصار اور محدود مالیاتی وسائل آنے والے سالوں میں اسے شدید میکرو فنانشل دباؤ کا شکار کر سکتے ہیں۔

رپورٹ پاکستان کی معیشت کے لیے ایک مشکل اور چیلنجنگ منظرنامہ پیش کرتی ہے کیونکہ مشرق وسطیٰ میں جغرافیائی سیاسی تناؤ عالمی توانائی کی مارکیٹوں اور تجارتی راستوں کو مسلسل متاثر کر رہا ہے۔

ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ انٹیلیجنس نے مالی سال 2027 میں پاکستان کی حقیقی جی ڈی پی کی شرح نمو سست ہو کر 3.2 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی ہے، اور ساتھ ہی یہ انتباہ بھی کیا ہے کہ معاشی خطرات بدستور ’’شدید گراوٹ کی جانب مائل‘‘ ہیں۔

اس تمام تر تشویش کی اصل وجہ پاکستان کا خلیجی معیشتوں پر حد سے زیادہ انحصار ہے۔ ملک اپنی خام تیل کی ضروریات کا تقریباً تمام حصہ مشرق وسطیٰ سے درآمد کرتا ہے، جبکہ دوسری جانب یہ خلیج تعاون کونسل کے ممالک میں برسرروزگار لاکھوں پاکستانی کارکنوں کی طرف سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر پر بھی شدید انحصار کرتا ہے۔

تجزیہ کاروں نے خبردار کیا ہے کہ خطے میں کسی بھی طویل مدتی تعطل یا کشیدگی کے نتیجے میں ایندھن کی قیمتوں میں فوری اضافہ، بیرونی ادائیگیوں کے توازن میں کمزوری، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور روپے پر نئے سرے سے دباؤ پیدا ہو سکتا ہے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

ایران پر بڑے حملے کیلئے تیار تھے، تاہم مختلف ممالک کی درخواست پرکارروائی روک دی ہے، امریکی صدر

Next

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ مذاکرات، فریقین کے درمیان میکرو اکنامک فریم ورک اور نئے بجٹ اہداف پر اختلاف برقرار

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme