Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

’مستقل جاری رہنے والا الٰہی فریضہ‘، لاہور ہائی کورٹ کا نان نفقے سے متعلق بڑا فیصلہ

By FARHAN.YOUNAS1992
June 2, 2026 2 Min Read
Comments Off on ’مستقل جاری رہنے والا الٰہی فریضہ‘، لاہور ہائی کورٹ کا نان نفقے سے متعلق بڑا فیصلہ

لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ مالی تنگی بھی باپ کی اپنے نابالغ بچے کے نان نفقہ کی ذمہ داری ختم نہیں کر سکتی، باپ پر اپنے نابالغ بچے کا نان نفقہ مستقل جاری رہنے والا الٰہی فریضہ ہے اور قرآن و سنت کے احکامات کے تحت وہ اس ذمہ داری سے بری الذمہ نہیں ہو سکتا۔

لاہور ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ عدالت کے مطابق کسی نجی معاہدے یا رضامندی نامے کے ذریعے نابالغ بچے کے نان نفقہ کا حق ختم نہیں کیا جا سکتا، جبکہ نان نفقہ باپ پر صرف قانونی نہیں بلکہ اخلاقی اور مذہبی ذمہ داری بھی ہے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ غیر ادا شدہ نان نفقہ باپ پر قابلِ نفاذ قرض ہے جو وقت گزرنے سے ختم نہیں ہو سکتا۔ عدالتی فیصلے میں سورہ البقرہ، سورہ الطلاق اور احادیثِ نبوی کے حوالے بھی شامل کیے گئے ہیں۔

عدالت نے قرار دیا کہ معاہدے کے وقت نابالغ نصیر اختر اعوان معذوری کی حالت میں تھا، اس لیے اس کے حقوق کا سودا نہیں کیا جا سکتا۔

لاہور ہائیکورٹ نے فیملی اور اپیلٹ کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے باپ کی پٹیشن خارج کر دی، جبکہ ماضی کے نان نفقہ کے معاملے پر اسلامی اصولوں کے تحت نئی قانون سازی کی سفارش بھی کی ہے۔

عدالت نے فیصلے کی کاپی لاء اینڈ جسٹس کمیشن اور وزارتِ قانون و انصاف کو بھجوانے کا حکم دے دیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے 15 صفحات پر مشتمل تفصیلی تحریری فیصلہ جاری کیا۔

بچے کے والد اختر حسین اعوان نے نان نفقہ کے خلاف عدالت سے رجوع کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ 2005 میں ہونے والے رضامندی نامے کے تحت تاحیات خرچہ طے ہو چکا ہے۔

درخواست گزار کے مطابق قانون کے تحت ماضی کا نان نفقہ 6 سال سے زائد مدت کا وصول نہیں کیا جا سکتا، جبکہ رضامندی نامے کی خلاف ورزی پر بچے کی والدہ پر ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا جانا چاہیے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

صدر(ن) لیگ نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے

Next

سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی بڑا اضافہ

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme