Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

قومی

مذاکرات کی تاریخ طے ہونے کا انتظار، پاکستان کی کوششیں بدستور جاری

By FARHAN.YOUNAS1992
April 24, 2026 2 Min Read
Comments Off on مذاکرات کی تاریخ طے ہونے کا انتظار، پاکستان کی کوششیں بدستور جاری

اسلام آباد: امریکا اور ایران کے درمیان متوقع دوسرے دور کے مذاکرات کے حوالے سے آگاہ ایک ذریعے کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال برقرار ہے، کیونکہ اب تک کسی تاریخ کی تصدیق ہوئی ہے اور نہ تہران نے کوئی جواب دیا ہے۔ 

جب یہ پوچھا گیا کہ آیا آئندہ مذاکراتی دور کے بارے میں کوئی پیش رفت یا اشارہ سامنے آیا ہے، تو ذریعے نے کہا، ’’انتظار کر رہے ہیں،‘‘ یہ جواب سفارتی حلقوں میں محتاط ماحول کی عکاسی کرتا ہے۔ دونوں فریقین کی جانب سے مذاکرات کے دوسرے دور کیلئے رضامندی کے انتظار کے باوجود، اسلام آباد میں محتاط انداز سے پر امیدی کا تاثر برقرار ہے۔

مذاکرات سے متعلق امیدوں کے بارے میں سوال کے جواب میں ذریعے نے اسلامی تعلیمات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی رحمت سے کبھی مایوس نہیں ہونا چاہئے، اور اس یقین کا اظہار کیا کہ مثبت پیش رفت سامنے آئے گی۔ سہولت کار کا کردار ادا کرنے والا ملک پاکستان دونوں فریقین کو اسلام آباد میں مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق، اسلام آباد واشنگٹن اور تہران دونوں کے ساتھ فعال رابطے میں ہے تاکہ کشیدگی کو کم کیا جا سکے اور پائیدار امن کو یقینی بنانے کیلئے مذاکرات کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔ مجوزہ مذاکرات پر عالمی برادری کی گہری نظر ہے، کیونکہ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی علاقائی اور عالمی سطح پر تشویش کا باعث بن چکی ہے۔

اگرچہ اب تک کسی پیش رفت کا اعلان نہیں ہوا، تاہم حکام کا کہنا ہے کہ پسِ پردہ رابطے اور کوششیں جاری ہیں، جو آئندہ دنوں میں پیش رفت کے امکان کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔ فی الحال دنیا ایک اشارے کی منتظر ہے، چاہے وہ کسی تاریخ کی تصدیق ہو یا تہران کی جانب سے جواب، جس سے اسلام آباد میں دونوں فریقین کے درمیان سفارتی رابطے کے دوسرے دور کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکا ایران امن مذاکرات بچانے کیلئے سرگرم ہیں: فنانشل ٹائمز

Next

پاکستان کا بھارت سے سندھ طاس معاہدے کی مکمل بحالی کا مطالبہ

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme