Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

لاہور: عیدالاضحیٰ انتظامات کیلئے محکمہ لوکل گورنمنٹ کی گائیڈ لائنز جاری

By FARHAN.YOUNAS1992
May 16, 2026 1 Min Read
Comments Off on لاہور: عیدالاضحیٰ انتظامات کیلئے محکمہ لوکل گورنمنٹ کی گائیڈ لائنز جاری

عیدالاضحیٰ کے انتظامات کے سلسلے میں محکمہ لوکل گورنمنٹ نے جامع گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں۔

گائیڈ لائنز کے مطابق اتوار تک پنجاب بھر میں عارضی کیٹل سیل پوائنٹس مکمل طور پر فعال کر دیے جائیں گے جبکہ غیر قانونی مویشی منڈیوں اور سڑک کنارے جانوروں کی فروخت کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

محکمہ لوکل گورنمنٹ نے ہدایت کی ہے کہ عید کے ایام میں تمام لوکل گورنمنٹ دفاتر کے عملے کی چھٹیاں منسوخ رہیں گی تاکہ صفائی اور دیگر انتظامات کو یقینی بنایا جا سکے۔

گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ شہریوں کو بائیو ڈیگریڈیبل ویسٹ بیگز کی بروقت فراہمی اور تقسیم یقینی بنائی جائے گی جبکہ ہر یونین کونسل میں آگاہی کیمپس بھی لگائے جائیں گے۔

حکام کے مطابق مرکزی اور ضلعی سطح پر کنٹرول رومز فعال کیے جائیں گے تاکہ شکایات اور ہنگامی صورتحال سے فوری نمٹا جا سکے۔

گائیڈ لائنز میں واضح کیا گیا ہے کہ آلائشیں سڑکوں یا نالوں میں پھینکنے والوں کو جرمانے کیے جائیں گے جبکہ نوٹیفائیڈ سیل پوائنٹس کے علاوہ کہیں بھی جانوروں کی خرید و فروخت پر مکمل پابندی ہوگی۔

محکمہ لوکل گورنمنٹ نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ ہر سیل پوائنٹ پر پارکنگ، پانی اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

جنگ بندی میں کردار کا اعتراف، امریکی رکن کانگریس کا وزیراعظم، فیلڈ مارشل کے نام تعریفی خط

Next

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اہم پیغام لے کر ایران پہنچ گئے،ذرائع

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme