Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

کھیل

قومی کھیل کی بحالی کے لیے پاکستان ہاکی فیڈریشن کا انقلابی منصوبہ شروع

By FARHAN.YOUNAS1992
June 4, 2026 2 Min Read
Comments Off on قومی کھیل کی بحالی کے لیے پاکستان ہاکی فیڈریشن کا انقلابی منصوبہ شروع

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی کھیل ہاکی کی بحالی، نوجوان ٹیلنٹ کی تلاش اور کھیل کے فروغ کے لیے ایک اہم اور انقلابی منصوبے “اسکول ہاکی اپ لفٹ پلان” کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مطابق یہ منصوبہ وزارت بین الصوبائی رابطہ اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کے تعاون سے نافذ کیا جا رہا ہے، جس کا بنیادی مقصد ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں ہاکی سرگرمیوں کو فروغ دینا اور نئی نسل کو قومی کھیل کی جانب راغب کرنا ہے۔

منصوبے کے پہلے مرحلے میں ملک بھر کے ایک ہزار اسکولوں کو جدید ہاکی سامان فراہم کیا جائے گا تاکہ طلبہ کو بہتر سہولیات میسر آ سکیں اور ہاکی کے کھیل کو نچلی سطح پر مضبوط بنیادیں فراہم کی جا سکیں۔

پی ایچ ایف کے ترجمان کے مطابق ایک سالہ جامع پروگرام کے دوران حکومت پاکستان، پاکستان اسپورٹس بورڈ اور نجی شعبے کے اسپانسرز کے مالی اور تکنیکی تعاون سے مختلف ہاکی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں بین المدارس ہاکی ٹورنامنٹس اور خصوصی تربیتی کیمپس بھی منعقد کیے جائیں گے۔

منصوبے کے تحت ملک بھر سے ہزاروں باصلاحیت لڑکوں اور لڑکیوں کی نشاندہی کی جائے گی، جنہیں مستقبل میں قومی سطح پر نمائندگی کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ منتخب کھلاڑیوں پر مشتمل ایک مضبوط انڈر 15 قومی پول تشکیل دیا جائے گا جو پاکستان ہاکی کے مستقبل کے لیے اہم سرمایہ ثابت ہوگا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ منصوبے کے لیے مختص تمام فنڈز مکمل شفافیت کے ساتھ خرچ کیے جائیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ تعلیمی ادارے اس پروگرام سے مستفید ہو سکیں۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

وزیراعلیٰ پنجاب کی اگلے مالی سال میں کاشتکاروں کو 20 ہزار گرین ٹریکٹر دینے کی ہدایت

Next

امریکا کی ثالثی میں لبنان اور اسرائیل جنگ بندی پر متفق، جامع مذاکرات کا نیا مرحلہ شروع ہوگا

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme