Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

قومی اسمبلی نے پولیو کے خاتمے کیلئے سخت قوانین نافذ کرنے کی منظوری دے دی

By FARHAN.YOUNAS1992
May 14, 2026 2 Min Read
Comments Off on قومی اسمبلی نے پولیو کے خاتمے کیلئے سخت قوانین نافذ کرنے کی منظوری دے دی

اب بچوں کو پولیو کے بچاؤ کے قطرے نہ پلوانے پر والدین کیخلاف قانونی کارروائی ہوگی، قومی اسمبلی نے قانون کی منطوری دے دی، پولیو ویکسیشن کا نادرا سے سرٹیفکیٹ لینا لازمی قرار دیدیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی نے  پولیو  کے خاتمے کیلئے سخت قوانین نافذ کرنے  کی منظوری دے دی، پولیو ویکسین سے انکار پر پہلی بار 50 ہزار، دوسری بار ایک لاکھ روپے جرمانہ ہوگا، 10 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو ویکسین کی تمام ڈوز پلانا لازمی قرار دیدیا گیا ہے ۔

والدین یا سرپرست کی جانب سے جان بوجھ کر ویکسین سے انکار پر سرٹیفکیٹ جاری نہیں ہوگا، نئے قانون کے تحت نادرا سے پولیو ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ حاصل کرنا لازمی ہو گا ، تعلیمی ادارے 10 سال سے کم عمر بچوں سے پولیو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ طلب کریں گے۔

اسلام آباد کے لیے 5 سالہ قومی انسداد پولیو حکمت عملی مرتب کی جائے گی، پاکستان اب بھی وائلڈ پولیو وائرس سے متاثر دو ممالک میں شامل ہے، فرنٹ لائن پولیو ورکرز کے تحفظ کے لیے وفاقی حکومت خصوصی اقدامات کرے گی، خطرناک علاقوں میں پولیو ٹیموں کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے۔

پولیو ورکرز کو ڈرانے، دھمکانے یا حملہ کرنے پر 7 سال قید اور جرمانہ ہوگا، وفاقی حکومت فرنٹ لائن پولیو ورکرز کے لیے خصوصی معاونتی فنڈ قائم کرے گی، پولیو سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے خصوصی اقدامات پر مبنی بل منظور کر لیا گیا۔

پولیو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر بعض سرکاری امور میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا، پولیو ویکسینیشن سے متعلق مقدمات کی سماعت صرف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کریں گے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

صدرمسلم لیگ ن میاں نواز شریف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بریفنگ مانگ لی

Next

اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری پروہیبیشن آف پلاسٹک بک کورز بل 2026 نافذ ہو گیا

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme