Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

قازق سرمایہ کاروں کو پاکستانی بندرگاہوں میں سرمایہ کاری کی دعوت

By FARHAN.YOUNAS1992
May 20, 2026 1 Min Read
Comments Off on قازق سرمایہ کاروں کو پاکستانی بندرگاہوں میں سرمایہ کاری کی دعوت

وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چودھری سے قازقستان کے ایک اعلیٰ سطح وفد نے اہم ملاقات کی، جس میں پاکستان اور قازقستان کے درمیان تجارتی و سرمایہ کاری روابط کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وفاقی وزیر نے قازق سرمایہ کاروں کو گوادر اور کراچی بندرگاہوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بندرگاہیں وسطی ایشیائی ممالک کیلئے اہم تجارتی گیٹ وے بن سکتی ہیں، پاکستانی بندرگاہیں علاقائی تجارت میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں اور حکومت بندرگاہی انفراسٹرکچر کو مزید مؤثر بنانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے قازق وفد کو ٹرانس شپمنٹ اور ملٹی پرپز ٹرمینلز میں سرمایہ کاری کی پیشکش بھی کی اور کہا کہ اس تعاون سے وسطی ایشیائی ممالک کو خلیجی اور افریقی منڈیوں تک رسائی میں نمایاں سہولت حاصل ہوگی۔

ملاقات میں قازق کمپنی فریڈم ہولڈنگ کارپوریشن کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔

قازق وفد نے پاکستان کی معاشی اور میری ٹائم پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

رواں سال سمگلنگ میں 80 فیصد کمی ہوئی: وزیر مملکت طلال چودھری

Next

خیبر پختونخوا حکومت کا کے سرکاری سکولوں کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme