Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

کھیل

فیفا ورلڈ کپ 2026: کراچی میں بڑی اسکرینوں پر میچز دکھانے کا اہتمام، بلاول بھٹو کی شائقین کو دعوت

By FARHAN.YOUNAS1992
June 11, 2026 2 Min Read
0

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے آغاز کے موقع پر کراچی میں فٹبال شائقین کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، جہاں مختلف علاقوں میں بڑی اسکرینیں نصب کر کے عالمی کپ کے میچز براہِ راست دکھانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق لیاری میں واقع عالمی فٹبال اسٹیڈیم میں فٹبال کے مداحوں کے لیے ایک دیو ہیکل اسکرین نصب کی گئی ہے، جہاں افتتاحی تقریب، تمام میچز اور اختتامی تقریب براہِ راست نشر کی جائے گی۔

اس کے علاوہ کراچی کے مختلف علاقوں، جن میں صدیق گوٹھ ملیر، کلری، علی محمد محلہ اور سیفی لین شامل ہیں، وہاں بھی بڑی اسکرینوں کے ذریعے شائقین کو ورلڈ کپ کے مقابلے دیکھنے کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔

دریں اثنا بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ویڈیو پیغام میں فیفا ورلڈ کپ 2026 کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے فٹبال شائقین کو لیاری کے انٹرنیشنل فٹبال اسٹیڈیم میں آ کر بڑی اسکرین پر میچز دیکھنے کی دعوت دی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے لیاری میں فٹبال کے شائقین کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ وہ عالمی کپ کے سنسنی خیز مقابلوں سے لطف اندوز ہو سکیں۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ لیاری فٹبال کا گڑھ سمجھا جاتا ہے اور یہاں کے نوجوانوں میں اس کھیل کے لیے غیر معمولی جذبہ پایا جاتا ہے، اسی جذبے کو مدنظر رکھتے ہوئے عالمی کپ کے میچز اجتماعی طور پر دیکھنے کا انتظام کیا گیا ہے۔

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے آغاز کے ساتھ ہی کراچی سمیت ملک بھر میں فٹبال شائقین کا جوش و خروش عروج پر ہے، جبکہ لیاری میں اس ایونٹ کو ایک بڑے عوامی جشن کی شکل دی جا رہی ہے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

ایران اور یو اے ای کے سیکیورٹی حکام کی اہم ملاقات، خطے میں کشیدگی کم کرنے پر تبادلہ خیال

Next

پرو ہاکی لیگ 2026: پاکستانی ہاکی ٹیم برسلز پہنچ گئی، بیلجیم کے خلاف پہلے میچ کی تیاری شروع

No Comment! Be the first one.

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme