Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

کھیل

فیفا ورلڈ کپ 2026: پاکستان میں تیار کردہ ’ٹرائی اونڈا‘ فٹبال جدید ٹیکنالوجی کی علامت بن گئی

By FARHAN.YOUNAS1992
June 12, 2026 2 Min Read
0

فیفا ورلڈ کپ 2026 میں استعمال ہونے والی آفیشل میچ بال ’ٹرائی اونڈا‘ اپنی جدید ٹیکنالوجی اور پاکستانی تیاری کے باعث عالمی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ جدید سینسرز سے مزین اس فٹبال کو ہر میچ سے قبل چارج کرنا ضروری ہوگا تاکہ کھیل کے دوران درست اور فوری ڈیٹا فراہم کیا جا سکے۔

جرمن اسپورٹس کمپنی Adidas کی ڈیزائن کردہ یہ آفیشل فٹبال پاکستان کے شہر Sialkot میں قائم Future Sport تیار کر رہی ہے، جو اس سے قبل بھی 2014، 2018 اور 2022 کے فیفا ورلڈ کپ کے لیے فٹبالز تیار کر چکی ہے۔

اس گیند میں نصب خصوصی سینسر کھیل کے دوران اس کی رفتار، سمت، مقام اور کھلاڑیوں کے ساتھ ہونے والے ہر رابطے کا ریکارڈ حقیقی وقت میں محفوظ کرے گا۔ یہ نظام اسٹیڈیم میں نصب 12 جدید کیمروں کے ساتھ مربوط ہوگا جو فی سیکنڈ 50 مرتبہ ڈیٹا جمع کریں گے۔

ماہرین کے مطابق حاصل ہونے والا ڈیٹا ویڈیو اسسٹنٹ ریفری (VAR) کو آف سائیڈ، گول لائن اور دیگر اہم فیصلوں میں زیادہ درستگی فراہم کرے گا، جس سے متنازع فیصلوں میں نمایاں کمی متوقع ہے۔

رپورٹس کے مطابق 2022 کے ورلڈ کپ میں استعمال ہونے والی گیند کے برعکس اس بار سینسر کو براہِ راست گیند کے ایک پینل کے اندر نصب کیا گیا ہے۔ اس کے باوجود گیند کے وزن اور توازن کو تقریباً برقرار رکھا گیا ہے، جس کی وجہ سے کھلاڑی کھیل کے دوران سینسر کی موجودگی محسوس نہیں کر سکیں گے۔

’ٹرائی اونڈا‘ نام دو الفاظ سے مل کر بنایا گیا ہے۔ ’’ٹرائی‘‘ سے مراد تین جبکہ ہسپانوی لفظ ’’اونڈا‘‘ کا مطلب لہر ہے۔ گیند کے ڈیزائن میں سرخ، نیلا اور سبز رنگ نمایاں ہیں جبکہ تینوں میزبان ممالک کی نمائندگی کے لیے خصوصی علامتیں شامل کی گئی ہیں۔

 

 

 

 

کینیڈا کی نمائندگی میپل کے پتوں، میکسیکو کی نمائندگی عقاب اور امریکا کی نمائندگی ستاروں کے ذریعے کی گئی ہے، جبکہ مجموعی ڈیزائن اتحاد، شراکت داری اور عالمی فٹبال کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

تھائی لینڈ کی شہزادی باجراکتیا طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں

Next

محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ظاہر کردیا

No Comment! Be the first one.

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme