Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

دنیا

غلافِ کعبہ یکم محرم الحرام کو تبدیل کیا جائے گا، نیا کسوہ کلید بردارِ کعبہ کے حوالے

By FARHAN.YOUNAS1992
May 30, 2026 1 Min Read
Comments Off on غلافِ کعبہ یکم محرم الحرام کو تبدیل کیا جائے گا، نیا کسوہ کلید بردارِ کعبہ کے حوالے

مکہ مکرمہ میں غلافِ کعبہ کی سالانہ تبدیلی کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، جبکہ خادم الحرمین الشریفین کی نیابت میں نیا غلافِ کعبہ (کسوہ) باضابطہ طور پر کلید بردارِ کعبہ کے حوالے کر دیا گیا۔

سعودی حکام کے مطابق غلافِ کعبہ کی تبدیلی کے موقع پر ہر سال کی طرح اس بار بھی ایک روح پرور اور پروقار تقریب منعقد کی جائے گی، جس میں خانہ کعبہ پر نیا کسوہ چڑھایا جائے گا۔

واضح رہے کہ نئی روایت کے تحت غلافِ کعبہ کو ہجری سال کے آغاز یعنی یکم محرم الحرام کو تبدیل کیا جاتا ہے۔ اس مقدس عمل کو دنیا بھر کے مسلمان عقیدت اور احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

غلافِ کعبہ کی تیاری ایک انتہائی پیچیدہ اور باریک فن کا شاہکار سمجھی جاتی ہے۔ اس کی تیاری میں سیکڑوں کلوگرام خالص ریشم استعمال کیا جاتا ہے، جبکہ قرآنی آیات اور اسلامی نقوش کی کڑھائی کے لیے چاندی اور سونے سے ملمع سنہری دھاگے استعمال کیے جاتے ہیں۔

ہر سال نیا غلاف تیار کرنے کے لیے ماہر کاریگروں کی ایک بڑی ٹیم خصوصی فیکٹری میں کئی ماہ تک کام کرتی ہے، جس کے بعد تیار شدہ کسوہ خانہ کعبہ پر نصب کیا جاتا ہے۔

غلافِ کعبہ کی تبدیلی نہ صرف ایک مذہبی روایت ہے بلکہ امت مسلمہ کے لیے روحانی اہمیت کا حامل ایک عظیم اور تاریخی موقع بھی تصور کیا جاتا ہے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

مس یونیورس 2026: فرانس 73 سال بعد مقابلے سے دستبردار، عالمی مقابلۂ حسن میں نیا تنازع

Next

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے جنوبی سوڈان پر پابندیاں مزید ایک سال بڑھا دیں

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme