Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

صرف خدشات پر کسی شہری کو بیرون ملک سفر سے نہیں روکا جاسکتا، لاہورہائیکورٹ

By FARHAN.YOUNAS1992
May 29, 2026 2 Min Read
Comments Off on صرف خدشات پر کسی شہری کو بیرون ملک سفر سے نہیں روکا جاسکتا، لاہورہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ نے ایف ائی اے کو بیرون ملک سفر کرنیوالے مسافروں کو آف لوڈ کرنے کے حوالے سے گائیڈ لائنز جاری کردیں۔ قرار دیا کہ صرف خدشات، یا مبہم وجوہات پر شہری کو بیرون ملک سفر سے نہیں روکا جا سکتا۔

عدالت نے شہری کو نائیجیریا جانے سے روکنے کا ایف آئی اے کا اقدام کالعدم قرار دے دیا،فیصلے کے مطابق درخواست گزار نے تمام دستاوایزات ہونے کے باوجود اف لوڈ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا، درخواستگزار کے مطابق امیگریشن کلیئرنس اور بورڈنگ کارڈ جاری ہونے کےب عد اچانک آف لوڈ کیا گیا۔

درخواستگزار کے مطابق ایف آئی اے نے صرف اس خدشے پر سفر سے روکا کہ شاید دبئی سے واپس نہ آئے، درخواست گزار کسی مقدمے، انکوائری، بلیک لسٹ یا ای سی ایل میں شامل نہیں تھا، آف لوڈنگ سے درخواست گزار کو مالی نقصان، ذہنی اذیت اور بدنامی کا سامنا کرنا پڑا۔

عدالت نے قرار دیا کہ بیرون ملک سفر کرنا آئین کے تحت بنیادی حق ہے، ایف آئی اے کو اختیارات حاصل ہیں مگر وہ لامحدود  نہیں ہیں، وجوہات ریکارڈ کرنا محض رسمی کارروائی نہیں بلکہ قانونی تقاضا ہے، انتظامی اختیارات شفاف، منصفانہ اور قانون کے مطابق استعمال ہونا چاہئیں۔

فیصلے کے مطابق شہری کی بھائی کے پاس نائجیریا جانے کی وضاحت غیر معقول نہیں تھی، ایف آئی اے نے مسافر کی وضاحت مسترد کرنے کی کوئی معقول وجہ ریکارڈ نہیں کی، متاثرہ شہری چاہے تو ہرجانے کیلئے متعلقہ فورم سے رجوع کر سکتا ہے۔

عدالت نے درست ویزا، ٹکٹ اور سفری دستاویزات رکھنے والے شہری کو آف لوڈ کرنا غیر قانونی قرار دے دیا، عدالت نے شہری کو نائیجیریا جانے سے روکنے کا ایف آئی اے کا اقدام کالعدم قرار دے دیا۔ جسٹس راحیل کامران نے شہری محمد عباس کی درخواست پر نو صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

مسافروں کوآف لوڈ کرنے کے حوالے سے گائیڈلائنز جاری

لاہور ہائیکورٹ نے ایف ائی اے کو بیرون ملک سفر کرنیوالے مسافروں کو آف لوڈ کرنے کے حوالے سے گائیڈلائنز جاری کردیں۔ کسی مسافرکوآف لوڈنگ کرتے وقت افسران کو تفصیلی اور بامعنی وجوہات تحریرکرنا ہوں گی۔ مسافر سے پوچھے گئے سوالات اور دیے گئے جوابات بھی ریکارڈ کیے جائیں۔

فیصلے کے مطابق جہاں ممکن ہوانٹرویو یا گفتگو کو الیکٹرانک طور پر محفوظ کیا جائے، آف لوڈنگ آرڈر یا پروفارما کی کاپی متاثرہ مسافر کو فراہم کی جائے۔ صرف خدشات، یا مبہم وجوہات پر شہری کو بیرون ملک سفر سے نہیں روکا جا سکتا۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان

Next

عالمی امن و استحکام کیلئے پاکستان کی خدمات جاری رہیں گی: وزیراعظم

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme