Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

دنیا

شاہ سلمان کا بڑا عدالتی اقدام، 212 ججوں کی تقرری اور ترقیوں کی منظوری

By FARHAN.YOUNAS1992
June 9, 2026 1 Min Read
0

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ایک شاہی فرمان جاری کرتے ہوئے مملکت کے عدالتی نظام میں اہم تبدیلیوں کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت 212 ججوں کی تقرری اور ترقی عمل میں لائی گئی ہے۔

سعودی وزارتِ انصاف کے مطابق یہ جج مختلف عدالتی اداروں اور عدالتوں میں خدمات انجام دیں گے۔ اس حوالے سے سعودی وزیر انصاف ڈاکٹر ولید الصمعانی، جو سپریم جوڈیشل کونسل کے قائم مقام سربراہ بھی ہیں، نے کہا کہ یہ تقرریاں اور ترقیاں عدالتی نظام کی استعداد کار کو مزید بہتر بنانے کی حکمت عملی کا حصہ ہیں۔

انہوں نے بیان میں کہا کہ اس اقدام کا مقصد عدالتی خدمات کے معیار کو بلند کرنا، مقدمات کے فیصلوں کے عمل کو مزید مؤثر بنانا اور انصاف کے حصول کے لیے عدالتوں سے رجوع کرنے والے افراد کے تجربے کو بہتر بنانا ہے۔

ڈاکٹر ولید الصمعانی نے سعودی قیادت کی جانب سے عدالتی شعبے کی مسلسل سرپرستی اور حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ شاہی فرمان مملکت کے عدالتی نظام کو مزید مضبوط اور مؤثر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئے تعینات اور ترقی پانے والے جج اپنے فرائض دیانت داری، شفافیت اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ انجام دیں گے اور سعودی عدلیہ کی ترقی میں مثبت کردار ادا کریں گے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

شمالی کوریا کا دورہ مکمل، چینی صدر شی جن پنگ بیجنگ واپس پہنچ گئے

Next

برطانیہ، کینیڈا، فرانس اور ناروے نے اسرائیلی آبادکاروں کے معاون نیٹ ورکس پر پابندیوں کا اعلان

No Comment! Be the first one.

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme