Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

سچائی اور حقائق پر مبنی بیانیے کی جنگ میں پاکستان کی جیت کا بھارت سے بھی اعتراف

By FARHAN.YOUNAS1992
May 20, 2026 2 Min Read
Comments Off on سچائی اور حقائق پر مبنی بیانیے کی جنگ میں پاکستان کی جیت کا بھارت سے بھی اعتراف

اسلام آباد:  بھارت پاکستان کے خلاف اپنے گمراہ کن بیانیے کی ترویج کے لیے تمام وسائل اور پراکسیز استعمال کر رہا ہے تاہم مودی حکومت کے جھوٹ اور پروپیگنڈے پر مبنی مؤقف کے باوجود پاکستانی بیانیہ عالمی سطح پر زیادہ مؤثر اور قابلِ اعتماد ثابت ہو رہا ہے۔
بھارت کے سابق ڈپٹی نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر اروند گپتا نے بھی اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کا بیانیہ کامیاب ہو چکا ہے۔

ان کے مطابق پاکستان نے کئی دہائیوں سے اپنے مؤقف کو منظم انداز میں پیش کرنے پر مسلسل کام کیا، جس کے باعث اسے سفارتی سطح پر کامیابی حاصل ہوئی۔

اروند گپتا کا کہنا تھا کہ آئی ایس آئی، آئی ایس پی آر اور دیگر اداروں سے وابستہ افراد مختلف پلیٹ فارمز پر متحرک ہیں اور پاکستان نے بھارتی بیانیے کا توڑ کرنے کے لئے ایک طویل المدتی حکمت عملی اپنائی۔

انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ خلیجی جنگ کے تناظر میں ایران نے پاکستان پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا، جو پاکستان کی علاقائی اہمیت اور سفارتی حیثیت کو ظاہر کرتا ہے۔

ماہرین کے مطابق جب خود بھارت کے سابق اعلیٰ سیکیورٹی حکام اپنے بیانیے پر شکوک و شبہات ظاہر کریں تو اس پر سوالات اٹھنا فطری امر ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت نے عالمی سطح پر اپنے عمومی تاثر پر زیادہ توجہ دی، جبکہ پاکستان نے مؤثر سفارتکاری کے ذریعے اپنے مؤقف کی سچائی کو اجاگر کیا۔

ماہرین نے اس بیان کو محض ایک سابق بھارتی عہدیدار کی رائے قرار دینے کے بجائے پاکستان کی سفارتی، اخلاقی اور اسٹریٹجک سچائی کی اہم تصدیق قرار دیا ہے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

خیبر پختونخوا حکومت کا کے سرکاری سکولوں کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ

Next

وزیر اعظم کا دورہ چین، 5 ارب ڈالر کے 100 سے زائد معاہدے ہونگے

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme