Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

سندھ طاس معاہدے کی معطلی خطے کی آبی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار

By FARHAN.YOUNAS1992
June 8, 2026 2 Min Read
Comments Off on سندھ طاس معاہدے کی معطلی خطے کی آبی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار

فرانسیسی جریدے نے رپورٹ کیا ہے کہ بھارت نے اپریل 2025 کے پہلگام واقعے کے بعد پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کیا، جریدے نے واضح کیا ہے کہ یہ معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل نہیں کیا جا سکتا اور اس میں تبدیلی صرف دونوں ممالک کے اتفاق سے ممکن ہے۔

جریدے کے مطابق مستقل ثالثی عدالت نے واضح کیا کہ سندھ طاس معاہدہ بدستور نافذ ہے، بھارت کی جانب سے ہائیڈرولوجیکل ڈیٹا کی عدم فراہمی پاکستان کیلئے سیلابی پیشگی وارننگ کو مشکل بنا رہی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی پنجاب کے کسان اچانک سیلاب، فصلوں کی تباہی اور زمین پر ریت کی تہہ سے شدید متاثر ہوئے، دریائے چناب کے کنارے آباد خاندانوں نے مویشی، فصلیں اور گھروں کا سامان کھو دیا۔

جریدے نے پاکستانی موقف کو بھی اجاگر کیا کہ پانی کی بندش یا موڑنے کی کوشش سنگین اشتعال انگیزی تصور ہوگی، بھارتی قیادت کے بیانات کو پانی کے سیاسی استعمال کی واضح مثال کے طور پر پیش کیا گیا، بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کی جانب سے پانی روکنے کی دھمکی پر پاکستان نے اسے واٹر ٹیررازم قرار دیا، لی موند نے تسلیم کیا ہے کہ پاکستان کا مؤقف صرف سیاسی نہیں بلکہ انسانی حقوق، زراعت، خوراک اور بقا کا معاملہ ہے۔

فرانسیسی جریدے کے مطابق پاکستان کی 80 فیصد سے زائد زراعت دریائے سندھ کے نظام پر منحصر ہے، سندھ طاس نظام پاکستان کی معیشت اور آبادی کے لیے بنیادی اہمیت رکھتا ہے، بھارت خود چین کے ہاتھوں بالائی آبی دباؤ سے پریشان ہے، چین کے ساتھ براہم پترا کے معاملے پر بھارت وہی خطرہ محسوس کرتا ہے جو پاکستان بھارت سے محسوس کر رہا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ آبی تنازعہ دوطرفہ مسئلہ نہیں رہا بلکہ پورے جنوبی ایشیا کی سلامتی اور ماحولیات کا سوال بن چکا ہے، موسمیاتی تبدیلی، گلیشیئرز کے پگھلاؤ اور آبادی میں اضافے کے باعث پاک بھارت آبی تعاون پہلے سے زیادہ ضروری ہے۔

فرانسیسی جریدے کے مطابق آبی ڈیٹا کی شفاف فراہمی انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے ناگزیر ہے، لی موند نے پاکستانی پنجاب کے سیلاب متاثرین کی آواز دنیا تک پہنچا دی، بھارت کی یکطرفہ روش بین الاقوامی دریائی قوانین اور نچلے بہاؤ کے حقوق کے لیے خطرناک مثال بن سکتی ہے، پاکستان کا مؤقف عالمی سطح پر مضبوط ہوا کہ پانی کو جنگ، دباؤ یا انتقام کا ذریعہ نہیں بننا چاہیے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

کالعدم ایکشن کمیٹی کے 3 افراد اپنی ہی فائرنگ سے جاں بحق: ترجمان آئی جی آزاد کشمیر

Next

پاک روس تعلقات نئے عالمی نظام کے تناظر میں اہم موڑ پر، بین الاقوامی ویبینار کل ہوگا

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme